Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

مفت میں چیٹ ’جی پی ٹی‘ کا استعمال کیسے کریں؟

By Akhtar Rasool
جون 25, 2023 3 Min Read
0

مصنوعی ذہانت نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا میں غیرمعمولی انقلاب کے دروازے کھول دیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشنز میں سے ایک چیٹ جی پی ٹی ہے

اس ایپ کو ’اوپن اے آئی‘ کمپنی نے 30 نومبر 2022 کو لانچ کیا تھا۔ اس کا بنیادی ہدف روایتی سرچ انجنوں سے ہٹ کر صارفین کو ان کی مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہے

یہ ایک طرح کا روبوٹ ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام مختلف زبانوں میں صارفین کے سوالات کے جوابات چند سیکنڈوں میں فراہم کرتا ہے

چیٹ جی پی ٹی نے بہت سے شعبوں کے امور کو آسان بنا دیا ہے۔ اس کی مدد سے طالب علم اپنے ریاضی، فزکس اور دیگر مضامین کے مسائل بھی فوری طور پرحل کر سکتے ہیں

اس کے علاوہ مکالمے لکھنے یا ناول نگاری کے لیے مضامین کی تحریر ہو یا کوئی ویب سائٹ ڈیزائن کرانے کے لیے کوڈنگ کا حصول ہو، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اسے سیکنڈوں میں حل کیا جا سکتا ہے

جی پی ٹی کو صارفین کے ساتھ چیٹ کرنے اور ان کے سوالات کا تفصیلی جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہاں تک کہ یہ پروگرام، کی جانے والی چیٹ کو محفوظ رکھتا ہے

ذیل میں چیٹ جی پی ٹی میں رجسٹریشن کا طریقہ مرحلہ وار دیا جا رہا ہے

۔ چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ پرلاگ ان کرنے کے بعد چیٹ کو کلک کریں
۔ ہوم پیچ پر رجسٹریشن یا نیا اکاؤنٹ بنانے کی سہولت موجود ہے
۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے مطلوبہ معلومات فیڈ کی جائیں، جن میں نام، ایڈریس، ای میل اور پاس ورڈ شامل ہے
۔ اکاؤنٹ کنفرمیشن کے بعد یوزرکا اکاؤنٹ ایکیٹویٹ ہو جائے گا

واضح رہے کہ اوپن اے آئی کمپنی نے ابتدائی طور لانچ کیا جانے والا تجرباتی ورژن مفت رکھا ہے، تاہم ایڈوانس ورژن کی ماہانہ فیس بھی مقرر کی گئی ہے، جس میں بے شمار ایسے فیچرز ہیں، جو مفت ورژن میں نہیں

کمپنی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کا مالیاتی تخمینہ 29 بلین ڈالر لگایا ہے۔ تاہم گوگل بھی میدان عمل میں اُتر چکی ہے، جو اس کی ایک بڑی حریف بن کر سامنے آئی ہے

اس پروگرام کے لانچ ہوتے ہی پہلے مہینے میں ایک کروڑ افراد نے اس پر اکاؤنٹ بنایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نئی ایپ طالب علموں کو سست بنا سکتی ہے کیونکہ وہ انہیں تمام ریسرچ ورک اور دیگر کام فوری طور پر کر کے دے سکتی ہے

ذیل میں ہم ان باتوں کا تذکرہ کر رہے ہیں، جن میں جی پی ٹی سے مدد لی جا سکتی ہے

۔ ماہرانہ مشورے حاصل کیے جاسکتے ہیں
۔ ماہرانہ ترجمے کی سہولت
۔ فزیکس، کیمسٹری اور دیگر علوم سے متعلق سوالوں کے جوابات
۔ مختلف نوعیت کے سوالوں کے براہ راست جوابات
۔ پروگراموں کے کوڈز کی تحریر اور ان کی درستی
۔ تفریح طبع کے لیے چیٹ کی سہولت
۔ مختلف امور پر بحث
۔ بے شمار موضوعات پر معلومات کا حصول

کئی لوگ یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ کیا چیٹ گوگل سے بہتر ہے؟ اس سوال کا جوئی حتمی جواب انفرادی ہو سکتا ہے، تاہم چند امور کو جان کر آپ خود ہی یہ فیصلہ کر سکتے ہیں

مصنوعی ذہانت کا پروگرام چیٹ جی پی ٹی آپ کے سوال کے جو جواب دیتا ہے وہ ضروری نہیں کہ مکمل طور پر درست ہوں، اس کے برعکس گوگل جواب کے حوالے کے طور پر مختلف ویب سائٹس کے لنکس اور حاصل کی گئی متعلقہ معلومات کے سورسز کے بارے میں بھی معلومات مہیا کرتا ہے

چیٹ جی پی ٹی سے حاصل ہونے والے جوابات پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کرنا بھی درست نہیں۔ آپ کو چاہیے کہ حاصل ہونے والے جوابات کے بارے میں خود بھی تحقیق کریں تاکہ غلطی کا امکان نہ رہے۔ اس کے برعکس گوگل مختلف ذرائع کو بھی کوڈ کرتا ہے، جہاں سے اس نے متعلقہ سوال کا جواب حاصل کیا ہے۔

Tags:

chat gpt app freechat gpt freechat gpt free accountchat gpt free to usechat gpt free versionchat gpt free vs prochat gpt plus vs freechatbot free vs paidchatbot pro vs freechatgpt 4 for freechatgpt 4 freechatgpt 4 free accesschatgpt 4 free to usechatgpt 4 free trialchatgpt for freechatgpt freechatgpt free vs paidchatgpt plus freechatgpt plus vs freefreefree chatgpt 4openai chatgpt 4 freereal chat gptuse chat gpt 4 free
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گزشتہ برس بیالیس فلسطینی بچے شہید

Next

روس: مسلح بغاوت کرنے والے واگنر گروپ اور اس کے ارب پتی بانی کی کہانی، جو کبھی ’پوٹن کے باورچی‘ تھے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme