Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل سرچ انجن میں نیا پرسپیکٹو فیچر کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 27, 2023 2 Min Read
0

انٹرنیٹ پر سب سے بڑی اور معروف سرچ انجن کی حیثیت رکھنے والی کمپنی گوگل نے اپنی سرچ انجن میں نیا ’پرسپیکٹو‘ perspective فیچر پیش کیا ہے

یاد رہے کہ گوگل نے ’پرسپیکٹو‘ فیچر کو گزشتہ ماہ مئی میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین سرچ انجن میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے

اس سے قبل گوگل سے متعلق یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سرچ انجن میں خصوصی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کے نتائج دکھانے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، تاہم تاحال ایسا نہیں ہو سکا

لیکن اب گوگل نے ’پرسپیکٹو‘ فیچر کو پیش کر دیا ہے، جو ترتیب وار دنیا کے تمام صارفین کے سرچ انجن میں شامل ہوگا

’پرسپیکٹو‘ فیچر کے تحت صارفین خصوصی طور پر صرف اور صرف انسانوں کا مواد دیکھ سکیں گے

سرچ انجن پر کسی بھی موضوع یا چیز کو تلاش کرنے کے بعد صارفین جیسے ہی ’پرسپیکٹو‘ کے فیچر پر جائیں گے، انہیں صرف اور صرف انسانوں کی جانب سے مذکورہ موضوع پر شیئر کی گئی پوسٹس، وڈیوز، تصاویر، آڈیوز اور دوسری معلومات نظر آئیں گی

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو معلومات تلاش کرتے وقت موضوع یا چیز پر فیسبک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر معلومات شیئر کرنے والے انسانوں کا مواد نظر آئے گا

یہاں تک اس فیچر کے تحت ریڈٹ اور کورا پر کیے جانے والے سوال و جوابات بھی نظر آئیں گے اور ’پرسپیکٹو‘ فیچر میں صرف اور صرف انسانوں کا مواد ہی نظر آئے گا، اس میں کسی طرح کا مصنوعی ذہانت کا مواد نظر نہیں آئے گا

صارفین کو ’پرسپیکٹو‘ کا فیچر گوگل کے اوپر وہاں نظر آئے گا، جہاں اب خبریں، تصاویر، وڈیوز، میپس، شاپنگ اور بکس سمیت دیگر بار نظر آتے ہیں

مذکورہ فیچر کو گوگل نے 23 جون کو پیش کیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو گوگل سرچ انجن کے بار میں ’پرسپیکٹو‘ کا آپشن نظر نہیں آئے گا، تاہم بتدریج تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

Tags:

best search engineevolution of google searchgooglegoogle new yearsgoogle searchgoogle search centralgoogle search consolegoogle searchesgoogle searches trendsSearch Enginesearch engine optimizationsearch engine optimization (industry)search engine optimization coursesearch engine optimization tutorial for beginnerssearch hints google searchweb search engine (software genre)what is seo in digital marketing
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آخری سفر (ہندی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

کینسر کے علاج میں اگلی بڑی پیش رفت، ویکسین کی تیاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme