Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آپ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
ستمبر 8, 2023 4 Min Read
0

انسان کی تنوع پسند فطرت نے اسے کبھی قانع نہیں رہنے دیا۔ خوب سے خوب تر کی جستجو میں نئے سے نئے تجربات کا رجحان انسان کی زندگی کے ہر پہلو میں نظر آتا ہے۔ یہی کچھ اس نے غذا کے معاملے میں بھی کیا۔ نئے نئے ذائقوں کی تلاش اسے ’الٹرا پروسیسڈ‘ کھانوں تک لے آئی

آج یہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کی کئی اشیاء ہمارے روزمرہ کے کھانوں کا حصہ بن چکی ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان کے زیادہ استعمال کرنے سے سنگین بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، لیکن ایسی غذاؤں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

الٹرا پروسیسڈ فوڈز کی اصطلاح 15 سال قبل بنائی گئی تھی، اس کی مختلف اقسان میں براؤنڈ بریڈ کے ٹکڑے سے تیار شدہ کھانے اور آئس کریم شامل ہیں، جنہیں صنعتی پروسیسنگ سے تیار کیا جاتا ہے

الٹرا پروسیسڈ فوڈ عام خوراک یا غذاؤں سے مختلف ہوتی ہیں، اس میں ایسے مادے شامل ہوتے ہیں، جو آپ کو عام طور پر گھر کے باورچی خانے میں دستیاب نہیں ہوتے، ان خوراکوں کا ذائقہ دوبالا کرنے کے لیے اضافی چیزیں ڈالی جاتی ہیں

مصنف کرس وان ٹولیکن اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’الٹرا پروسیسڈ پیپل‘ میں برازیل کے سائنسدان فرنینڈا رابر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں ”زیادہ تر الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کو صحت بخش کھانا تسلیم نہیں کیا جاتا، یہ صنعتی طور پر تیار کردہ خوردنی مادہ کہلاتی ہیں“

دراصل الٹرا پروسیسڈ فوڈ ذائقے میں انتہائی لذیذ ہوتے ہیں، لیکن حالیہ دو تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غذائیں ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری، دل کا دورہ، فالج حتیٰ کہ کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں

ہسپتال ٹراپیکل ڈیزیزز میں متعدی امراض کے ڈاکٹر وان ٹولیکن نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا زیادہ استعمال موٹاپا، کینسر، ٹائپ 2 ذیابیطس، ڈپریشن، ڈیمنشیا کا سبب بن سکتا ہے

2019 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ برطانیہ کی اوسط خوراک 57 فیصد الٹرا پروسیسڈ فوڈ پر مشتمل ہے

اگرچہ ابھی تک برطانیہ میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے بارے میں کوئی سرکاری انتباہ جاری نہیں کیا گیا، تاہم وان ٹولیکن کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کوئی اشیا خریدتے وقت اس میں ایسے اجزا موجود ہیں، جنہیں آپ پہچان نہیں سکتے یا نہیں جانتے تو یہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز ہو سکتے ہیں

الٹرا پروسیسڈ فوڈز اپنے پیکٹ کی پیکیجنگ میں اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں ’یہ فائبر سے بھرپور ہے‘ یا ’یہ پروٹین کا ذریعہ‘ ہے

ساؤ پالو یونیورسٹی میں غذائیت اور صحت عامہ کے پروفیسر کارلوس اے مونٹیرو نے مشورہ دیا ہے کہ اشیا کی پیکیجنگ میں لکھے اجزا کی فہرست میں عام طور پر گھریلو کچن میں استعمال نہ ہونے والے اجزا کی فہرست شروع میں یا درمیان میں درج کی جاتی ہے

ان اجزا میں پروٹین، شوگر اور فائبر کی تفصیلات بغور پڑھیں، یہ اجزا، خاص طور پر جب لیبل پر نمایاں طور پر پائے جائیں تو اشیا کا الٹرا پروسیسڈ ہونے کا قوی امکان ہے

جہاں تک الٹرا پروسیسڈ فوڈ استعمال کرنے کے جسم پر اثرات کا تعلق ہے تو ایک ماہ تک الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے سے نیند میں کمی، سینے اور معدے میں جلن، قبض، سستی اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے

اس کے علاوہ ان لوگوں کے مقابلے میں جو کم الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں، الٹرا پروسیسڈ غذا کھانے والے افراد میں روزانہ پانچ سو سے زیادہ کیلوریز کا اضافہ ہوتا ہے

یہی نہیں بلکہ بھوک کے لیے ذمہ دار ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے اور اس ہارمون میں کمی ہوتی ہے، جس سے ہمیں پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے

واضح رہے کہ کھانے کی دو اہم اقسام ہیں، جنہیں یقینی طور پر الٹرا پروسیسڈ فوڈز نہیں سمجھا جاتا

پہلی کیٹیگری میں وہ غذائیں شامل ہیں جو قدرتی ہوتی ہیں مثال کے طور پر تازہ اور خشک پھل اور سبزیاں، سادہ دودھ اور دہی اور تازہ گوشت اور مچھلی، اناج، انڈے، آٹا، میوے وغیرہ

دوسری کیٹیگری میں ذائقے دار کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے اجزا شامل ہیں، مثال کے طور مکھن، شہد اور میپل سیرپ، چینی، نمک، اور سرکہ شامل ہیں

الٹرا پروسیسڈ فوڈز کی سب سے عام مثالیں، جن کے بارے میں آپ کو محتاط رہنا چاہیے ان میں کولڈ ڈرنکس، اسنیکس، مٹھائیاں، چاکلیٹ اور دیگر کئی پیکجنگ والی غذائی اشیاء شامل ہیں

اس کے علاوہ آئس کریم، بسکٹ، کیک، پیسٹری، ساسیج، برگر، پیزا اور چکن نگٹس جیسی اشیا بھی الٹرا پروسیسڈ کھانوں میں شمار کی جاتی ہیں

الٹرا پروسیسڈ فوڈ بچوں کی غذاؤں میں شامل ہوتے ہیں جن میں ذائقہ دار دہی، سیریل پیکٹس، اور بے بی فوڈ شامل ہیں

اس ضمن میں ایک عام سوال بھی کیا جاتا ہے کہ کیا الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے ورزش کرسکتے ہیں؟ تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے منفی اثرات کو دور کرنے کے لیے صرف ورزش پر انحصار نہیں کر سکتے

ان خوراک میں اکثر ضرورت سے زیادہ شکر اور غیر صحت بخش چکنائی شامل ہوتی ہے جو صحت کے مختلف مسائل جیسے موٹاپا، دل کی بیماری اور ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے۔

Latest

Tags:

5 ways to identify ultra processed foodFoodprocessed foodProcessed Foodsprocessed foods are killing usprocessed foods grade 3processed foods to avoidulta-processed foodultra processed foods dietultra-processedultra-processed foodultra-processed food documentaryultra-processed foodsultraprocessedultraprocessed foodswhat is processed foodwhat is ultra processed foodswhat is ultra-processed food
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ پر ایچ ڈی فوٹوز اور وڈیوز بھیجنا ممکن

Next

جانوروں اور پودوں کی ’اجنبی اقسام‘ ماحول کے لیے خطرہ ہیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme