Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

قدرتی آفات کی وجہ گوشت خوری۔۔ بھارتی پروفیسر کا مضحکہ خیز دعویٰ

By Akhtar Rasool
ستمبر 9, 2023 3 Min Read
0

ان دنوں بھارت میں انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین سرکاری تعلیمی ادارے ’انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ (آئی آئی ٹی) منڈی (ہماچل پردیش) کے ڈائریکٹر لکشمی دھر بیہیرا کی ایک وڈیو بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جس میں وہ طلبہ کو انجنئیرنگ پڑھانے بجائے اپنے مذہبی عقائد کی تبلیغ کرتے ہوئے ان سے اس بات کا حلف لے رہے ہیں کہ وہ ایک نیک انسان بننے کے لیے گوشت کھانا بند کر دیں گے

وڈیو میں وہ طلبہ سے پوچھتے ہیں، ”ایک اچھا انسان بننے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟ آپ کو گوشت نہیں کھانا ہوگا۔“ اس کے بعد وہ طالب علموں کو حلف لینے کے لیے کہتے ہیں، ”میں گوشت نہیں کھاؤں گا“

پروفیسر بیہیرا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں، "اگر بے گناہ جانوروں کو ذبح کرنا بند نہ کیا گیا تو ہماچل پردیش میں زبردست بارش اور سیلاب کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔”

وہ کہتے ہیں، ”جانوروں کو ذبح کرنے اور ماحولیات کی تباہی میں ایک باہمی تعلق ہے، جو آپ کو نظر تو نہیں آتا ہے لیکن واقعتاً ایسا ہے“

وڈیو میں وہ مزید دعوے کرتے ہوئے کہتے ہیں، ”بڑے پیمانے پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات اور دیگر قدرتی آفات، مثلاً بادل پھٹنے وغیرہ جیسے واقعات آپ بار بار دیکھیں گے۔ یہ سب کچھ اسی… بے رحمی… کے سبب ہے۔“

آئی آئی ٹی جیسے موقر ادارے کے سربراہ کی طرف سے اس طرح کے غیر سائنسی بیان پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آئی آئی ٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارے کے سربراہ کے اس بیان پر ماہرین فکرمند ہیں کہ ایسے اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جب سے ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی ہے، اس نے سائنسی فکر کے بجائے توہم پرستی کو فروغ دینا شروع کردیا ہے، حتٰی کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس میں شامل ہیں

ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی میں ارضیاتی اور ماحولیاتی سائنس کے پروفیسر امبریش کمار مہاجن نے پروفیسر بیہیرا کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش میں حالیہ تباہی جیولوجیکل اور اینتھرو پوجینک اسباب کی بنا پر ہوئی ہے

آئی آئی ٹی دہلی کے فارغ التحصیل معروف تاجر سندیپ منودھانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”تباہی مکمل ہو گئی۔ ایسے توہم پرست بے وقوف لوگ ان تمام کامیابیوں کو تباہ کردیں گے، جو پچھلے ستر برسوں میں حاصل کی گئی ہیں۔“

بایو فزکس کے پروفیسر گوتم مینن نے لکھا، موجودہ تناظر میں آئی آئی ٹی منڈی کے ڈائریکٹر جیسے لوگوں کے نظریات اب عام ہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، بیہیرا نے گزشتہ سال دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے منتروں کے ذریعہ اپنے ایک دوست کے گھر سے بھوتوں کو بھگا دیا تھا“

سی جے کے نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا، ”انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ان آٹھ نئے آئی آئی ٹی میں سے ایک ہے جسے فروغِ انسانی وسائل کی وزارت نے قائم کیا ہے۔ یہ ان نئے آئی آئی ٹی کا معیار ہے۔ ان طلبہ پر رحم آتا ہے جو یہاں سے ’انٹائر انجینئرنگ‘ میں ڈگری کے ساتھ گریجویٹ بنیں گے“

ان کا اشارہ وزیراعظم مودی کی متنازع ڈگری کی طرف ہے، جس میں لکھا ہے کہ نریندر مودی نے ’انٹائر پولیٹکل سائنس‘ میں گریجویشن کیا ہے

کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے بیہیرا کے بیان کے پس منظر میں وزیر اعظم مودی پر بھی طنز کیا۔

رمیش نے کہا، ”وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمارے آباو اجداد پلاسٹک سرجری سے واقف تھے۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماحولیات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے بلکہ ہم بدل گئے ہیں۔ ایک سینیئر وزیر کو نیوٹن اور آئنسٹائن میں فرق نہیں معلوم جب کہ ایک دوسرے وزیر نے ڈارون کی تھیوری کو نصاب سے نکالنے کو درست قرار دیا ہے۔ اور اب ایک باوقار ادارے کے ڈائریکٹر کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ بیہیرا جیسے شخص آئی آئی ٹی کے سربراہ کے لیے قطعی نامناسب ہیں انہیں فوراً عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے، کیونکہ وہ سائنسی مزاج کو تباہ کر دیں گے۔

Tags:

best moments of conanbody features of animalsdangerous natural phenomenahe took a picture of his pregnant wifemost impressive medical technology of all timemoving out of amsterdamnatural disiasternatural disiastersnew wheel of fortune seasonof the worldstory of kindnessthe chai is fantasticthe most amazing natural phenomenathe tea is fantasticwhat is an iron lungwheel of fortune answerswheel of fortune clipwheel of fortune contestant
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سعودی پرو لیگ پر تنقید کے جواب میں رونالڈو اور نیمار کیا کہتے ہیں

Next

’ہواوے‘ کا پہلا سیٹلائٹ نیٹ ورک پر چلنے والا فون متعارف، چینی پابندی سے ایپل کو دھچکا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme