Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایئر ٹکٹ خریدنے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟

By Akhtar Rasool
ستمبر 16, 2023 3 Min Read
0

فلائٹ بکنگ کے مرحلے سے گزرتے وقت اکثر اندرون یا بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا ایک غلط اقدام ان کے جیب پر بھاری پڑتا ہے

بیشتر افراد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ مناسب نرخوں پر ٹکٹ حاصل کر سکیں تاکہ اضافی مالی بوجھ نہ پڑے

سستی ٹکٹ کیسے اور کہاں سے حاصل کی جائے؟ یہ وہ سوال ہے جو اکثر و بیشتر سننے کو ملتا ہے، اس کے لیے کوئی ایک طریقہ نہیں جس پر عمل کرتے ہوئے سستا ایئر ٹکٹ حاصل کیا جا سکے، بلکہ بعض اوقات کسی حد تک ذہن کو استعمال کرنا ہوتا ہے یا یوں کہیں کہ کچھ محنت اور چھان بین کرنی پڑتی ہے

اس حوالے سے عربی میگزین سیدتی میں بعض نکات بیان کیے گئے ہیں، جن پرعمل کرتے ہوئے سیاحتی ٹور کے لیے سستے ایئر ٹکٹ کا حصول ممکن ہو سکتا ہے

آن لائن مارکیٹنگ سائٹس

ایسی آن لائن مارکیٹنگ سائٹس موجود ہیں، جو متعدد فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں کا موازنہ بھی پیش کرتی ہیں، جن میں پروازوں کے اوقات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح آپ انفرادی طور پر ہر ایئرلائن کی ویب سائٹ پر جانے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی کوفت سے بچ جاتے ہیں اور آپ کو ایک ہی پیچ پر تمام معلومات حاصل ہو جاتی ہیں

بکنگ ایپس

انٹرنیٹ پر بے شمار ٹریول ویب سائٹس موجود ہیں، جن کی اپنی ایپس بھی ہیں، اس لیے آپ کسی بھی ایپ کو انسٹال کرنے سے قبل اس کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کے بعد اس کے فیچرز کو دیکھیں اور دیگر ویب سائٹ سے اس کا موازنہ کریں۔ بعدازاں جو پسند آئے اسے انسٹال کر لیں۔

سستی پروازوں کو تلاش کرنے کے لیے ایسی ایپس بہتر ہوتی ہیں، جو ٹکٹ کے کرایوں کو دنوں کے حساب سے واضح کرتی ہیں۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ کب ٹکٹیں سستی ہیں اور کب ان کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یوں آپ کو اپنے پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ حاصل کرنے میں کافی سہولت ہو جاتی ہے

فضائی کمپنی سے براہ راست بکنگ کرائیں
اگرچہ سستی پروازوں کی تلاش کے لیے موجود ویب سائٹس کے ذریعے آپ کو ٹکٹوں کے ریٹ معلوم ہو جاتے ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ براہ راست اسی کمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کیا جائے، جس کی فلائٹ سے آپ سفر کرنا چاہتے ہیں۔

فضائی کمپنی کے نمائندے سے رابطہ

ماہرین کے نزدیک سستے ٹکٹ حاصل کرنے کی ایک اور ٹپ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ براہ راست فضائی کمپنی کے نمائندے سے رابطہ کریں اور اسے یہ باور کرائیں کہ آپ اپنے ٹور کے لیے سستی ٹکٹ تلاش کر رہے ہیں

ون وے ٹکٹ خریدیں

سستی پروازوں کے حصول کے لیے بعض اوقات آپ کو اہم معلومات سے بھی باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ فضائی کمپنیوں کے شیڈول اور نرخوں میں کمی و بیشی کے حوالے سے آگاہ ہوں

ٹکٹ بکنگ کے لیے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ آپ ایک راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کے بجائے دو راؤنڈ ٹرپ ٹکٹوں کی قیمت کا جائزہ لیں

اس میں محض آپ کا ایک یا زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگ سکتا ہے اور آپ اچھی طرح قیمتوں کا تعین کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ کسی ایک منزل کے لیے راؤنڈ ٹرپ بک کرانے کے بجائے ون وے بکنگ حاصل کریں۔ بعدازاں واپسی کے لیے کسی دوسرے آپشن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، اس سے آپ کی کافی بچت ہو سکتی ہے۔

Tags:

airline ticketairline ticket booking onlineairline ticketsbest time to buy flight ticketbooking flight tickets onlinebuy air ticketcheap air ticketcheap airline ticketscheap flight ticketscheap flights airline ticketshow to book cheap airline ticketshow to book flight tickets onlinehow to buy airline tickets onlinehow to buy flight tickets onlinehow to buy plane tickets onlinewhen should i buy my tickets to europe
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوادر پاکستان کو کیسے ملا؟

Next

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جنک فوڈ گہری نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme