Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بحریہ ٹاؤن پشاور میں بے ضابطگیاں۔۔ ملک ریاض کے خلاف 420 کے تحت مقدمہ درج

By Akhtar Rasool
ستمبر 23, 2023 2 Min Read
0

بحریہ ٹاؤن پشاور میں زمین خریدنے کے حوالے سے بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے پر ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

جمعے کی رات کو ملک ریاض کے خلاف ایف آئی آر تھانہ متھرا میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے متعلقہ محکموں سے این او سی لینے میں بے ضابطگیاں کیں

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں ملک ریاض حسین، حنا ملک، حامد ریاض اور عامر رشید اعوان کو نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ مقدمے میں 419، 420 سمیت چھ دفعات شامل کی گئی ہیں

خیال رہے کہ بحریہ ٹاؤن پشاور پر اس وقت تمام سرمایہ کاروں کی نظریں مرکوز ہیں ، مگر اس کے افتتاح کے ساتھ ہی یہ منصوبہ بحریہ ٹائون کے دیگر پروجیکٹس کی طرح تنازعات اور بے ضابطگیوں سے اٹا ہوا ہے

ایک جانب اس کے لیے منتخب زمین پر دو فریقین میں شدید لڑائی چل رہی ہے تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن نے این او سی جاری ہوئے بغیر منصوبے کی تشہیر شروع کر دی ہے

پشاور بحریہ ٹاؤن کے لیے متھرا کے علاقے میں واقع کافور ڈھیری کا انتخاب کیا گیا، جس پر سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کے خاندان اور قوم عیسیٰ خیل کے درمیان کئی برسوں سے تنازع چل رہا ہے

اس لڑائی کی اصل وجہ قوم عیسیٰ خیل کی کافور ڈھیری پر دعوے داری ہے، فریقین کئی برسوں سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں اور موقعہ ملتے ہی ایک دوسرے کو نشانہ بناتے ہیں

بحریہ ٹاؤن پشاور کی ایک بے ضابطگی این او سی کے بغیر منصوبے کی ابتدا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے اس حوالے سے متھرا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی کمشنر کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی

چند روز قبل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’بحریہ ٹاؤن سوسائٹی کے پاس این او سی موجود ہے اور نہ ہی زمین خریدی گئی ہے، اس لیے اس کے دفاتر کو سیل کردیا گیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا ’تمام قانونی قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد دفاتر کھولنے یا کام کرنے کی اجازت ملے گی۔‘

واضح رہے کہ منصوبے کے لیے بحریہ ٹاؤن کے فارم بھی جاری کر دیے گئے ہیں جن کی مقررہ قیمت 70 ہزار روپے ہے، مگر ابھی سے مارکیٹ میں اندھا دھند تشہیر کی وجہ سے یہ بلیک میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔

Tags:

bahria town rawalpindibefore buying property verification of landCorruptioncorruption referenceshistory of malik riazhow to get black windows permit in pakistanhow to get permission for black tinted glasshow to get permission for tinted glasshow to get tinted glass permit in karachihow to get tinted glass permit in pakistanMalik Riazmalik riaz audiomalik riaz audio leakmalik riaz bahria townmalik riaz biographymalik riaz corruption casemalik riaz currptionmalik riaz daughtermalik riaz historymalik riaz londonmalik riaz net worthmalik riaz pppmalik riaz sonmalik riaz uk visamalik riaz uk visa cancelledmalik riaz visamalik riyaznca on malik riazonline zameen registrationregistration feeregistration of landregistry charges in punjab 2022-23story of malik riaztex property purchase in pakistanverification of documentverification of landwho is malik riaz
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پچاس برس پرانا تازہ زخم

Next

22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرائے گا۔ ناسا کی پیش گوئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme