Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

نئی دھات کی دریافت، بیٹری ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت متوقع!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 15, 2023 3 Min Read
0

سیمی کنڈکٹر میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ایک خاص عنصر کی کثیر مقدار پر مشتمل ایک ایسی کچ دھات جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، چین میں دریافت ہوئی ہے، جس سے بیٹری ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت کی توقع ہے

ماہرین ارضیات کو شمالی چین کے اندرونی منگولیا سے نیوبوباوٹائٹ نامی نئی دھات کے اندر نایاب زمینی دھات نیوبیئم (niobium) ملی ہے۔
واضح رہے کہ یہ نایاب زمینی دھات بڑے پیمانے پر جیٹ انجنوں اور راکٹوں میں استعمال ہوتی ہے اور اس کے اندر کم درجہ حرارت پر کرنٹ کے غیر معمولی بہاؤ کی خصوصیات بھی دیکھی گئی ہیں

کچھ محققین نے کہا ہے کہ نیوبیئم سے بنی بیٹریاں روایتی لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں کئی فوائد رکھتی ہیں

اب تک نیوبیئم کا بنیادی ذریعہ کچ دھات کولمبائٹ رہی ہے، جو کینیڈا، برازیل، آسٹریلیا اور نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر نکالا جاتا ہے۔ جبکہ چین اپنی اسٹیل کی صنعت کے لیے یہ عنصر تقریباً 95 فیصد درآمدات کے ذریعے حاصل کرتا ہے

اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ماہرین ارضیات یہ ثابت کر دیتے ہیں کہ نیوبوباوٹائٹ سے نیوبیئم کی کافی مقدار اور معیار نکالا جا سکتا ہے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے چین کو ’خود کفیل‘ بنانے میں مدد مل سکتی ہے

چین کے سویلین اور فوجی جوہری پروگراموں کی نگرانی کے لیے ذمہ دار سرکاری ادارے چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے مطابق نیوبوبوٹائٹ کو بین الاقوامی معدنیاتی ایسوسی ایشن کی درجہ بندی کمیٹی سے باضابطہ منظوری مل گئی ہے۔
برازیل کی میٹالرجی اینڈ مائننگ کمپنی (سی بی ایم ایم) جدید لیتھیم آئن بیٹریاں بنانے کے لیے نیوبیئم کے استعمال پر نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے اس سال کے شروع میں اطلاع دی تھی کہ سی بی ایم ایم لیتھیم بیٹریوں میں اس نایاب زمینی عنصر کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے یونیورسٹیوں، تحقیقی مراکز اور بیٹری بنانے والوں کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سینٹر فار ایڈوانسڈ ٹو ڈی مٹیریلز کے ڈائریکٹر انتونیو کاسترو نیٹو نے اس سال کے آغاز میں کہا تھا کہ توقع ہے کہ نیوبیئم بیٹریاں روایتی لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں کئی فوائد لائیں گی، جنہیں حفاظتی خطرات، مختصر لائف سرکل اور طویل چارجنگ ٹائم جیسے مسائل کا سامنا ہے

ڈاکٹر نیٹو نے کہا، ’ہم نے نیوبیئم گرافین بیٹریوں کی بہتری میں نمایاں پیش رفت کی ہے جو حفاظت، کارکردگی اور پائیداری میں گیم چینجر ثابت ہو رہی ہیں۔‘

محققین کا کہنا ہے کہ نیوبیئم گرافین بیٹریوں کی کارکردگی کا دورانیہ روایتی لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہو سکتا ہے، اس طرح وہ ایک اندازے کے مطابق تیس سال تک چل سکتی ہیں اور زیادہ پائیدار اور قابل اعتماد ہیں

انہوں نے بتایا کہ یہ بیٹریاں، جو فی الحال تیاری کے مراحل میں ہیں، دس منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل طور پر چارج کی جا سکتی ہیں

سی بی ایم ایم بیٹریوں کے عالمی سربراہ روجریو ریباس نے ایک بیان میں کہا، ”چونکہ ان کی عمر طویل ہوتی ہے، لہٰذا نئی گرافین-نیوبیئم بیٹریاں موجودہ لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں مجموعی لاگت کو نمایاں طور پر کم کرتی ہیں اور الٹرا فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ بہترین حفاظت دیتی ہیں کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں بھی ان کے پھٹنے کا خطرہ نہیں۔“

Tags:

ancient aliens: the discovery of new elementsbatterybattery breakthroughbattery technologydiscoverydiscovery channeldiscovery of new elementsdiscovery plusextrinsic semiconductorextrinsic semiconductorsincredible discovery with metal detectorintrinsic semiconductorliquid metal batterylithium ion batterymetalmetal detectingmetal detecting findsmetal detecting new york citymetal detectorn type and p type semiconductorsn-type semiconductornew 4680 battery technologynew battery technew battery technologynew battery technology 2022new battery technology 2023new discoverynew ev battery technologynew solid state batterynew solid state battery technologynew sustainable technologynewly discoveredoak island new discoveryp-type semiconductorrussia discoverysamsung semiconductorscientists discoverysemicondductorsemiconductorsemiconductor chipsemiconductor chipssemiconductor ecosystemsemiconductor industrysemiconductor manufacturingsemiconductor manufacturing processsemiconductorssemiconductors explainedsemiconductors physicssolid state batterysolid state battery technologysolid state battery teslaspace discoveryterrifying discoverytesla batterytesla new batterythe discoverythe new discoverythey discoveredultimate discoveryus semiconductorwhat is semiconductor
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سپریم کورٹ: دو برس بعد بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سماعت کے لئے مقرر

Next

شعلے کی بسنتی کو تو سب جانتے ہیں، کیا کوئی ریشما پٹھان کو بھی جانتا ہے؟ بولی وڈ کی پہلی اسٹنٹ وومین کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme