سال 2020، ٹیلی کام سیکٹر نے 278 ارب خزانے میں جمع کرائے، پی ٹی اے

نیوز ڈیسک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک کے ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے سال 2020ع کے دوران کل 278 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن کا شعبہ پاکستانی معیشت میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، اگرچہ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے قومی معیشت کافی دبائو کا شکار رہی، لیکن اس کے باوجود قومی خزانے میں ٹیلی کام  شعبے کی شراکت میں سال 2019ع کی نسبت سال 2020ع میں 129 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2020ع میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 2019ع میں 121 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 2020ع میں اس شعبے نے 278 بلین روپے بشمول پی ٹے اے کی طرف سے براہ راست رقوم قومی خزانے میں جمع کرائے جس سے 129 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر ہوتا ہے

رپورٹ کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے ٹیلی کام خدمات کی طلب میں نہ صرف سبسکرائبر بیس بلکہ ٹیلی کام خدمات کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close