Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

قدوس بزنجو سے مردم شماری 2023 کے نتائج کی جبری منظوری لینے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
نومبر 14, 2023 3 Min Read
0

سینئر وکیل کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ 2023 کی قومی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دینے کے لیے بلوچستان کے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو مجبور کیا گیا تھا

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 29 اگست کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے مردم شماری کے نتائج میں صوبے کی حتمی آبادی کی گنتی کو چیلنج کرنے سے متعلق پٹیشن خارج کر دی تھی

اپیل کنندہ کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ مردم شماری کے آخری مرحلے تک بلوچستان کی آبادی دو کروڑ سترہ لاکھ کے قریب رپورٹ کی گئی، تاہم مردم شماری کرنے والے محکمے پاکستان ادارہ شماریات نے حتمی رپورٹ میں اس میں تقریباً ستر لاکھ کی کمی کر کے تعداد ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ نوے ہزار ظاہر کی

پھر اگست میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے کم کی گئی تعداد کی منظوری دے دی

سماعت کے دوران جب بینچ نے نشاندہی کی کہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی سی آئی کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کی توثیق کی تھی تو ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ رضامندی ’زبردستی‘ تھی

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز نے یہ خبر بھی نشر کی تھی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان 5 اگست کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

جب جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کہاں تھے اور انہیں میٹنگ میں کون لے گیا؟ تو وکیل نے جواب دیا کہ وہ سو رہے تھے اور انہیں جہاز کے ذریعے میٹنگ میں لے جایا گیا

بعد ازاں مقامی نیوز چینل ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا ”ہلکے پھلکے انداز میں ریمارکس دیے گئے تھے۔“

کارروائی کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آبادی کو کم نہ کیا جاتا تو بلوچستان کو قومی اسمبلی کی دس اضافی نشستیں ملتیں

جسٹس اعجاز الاحسن نے تجویز پیش کی کہ وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں کیونکہ آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت سی سی آئی کے فیصلے کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھایا تھا اور اراکین احتجاجاً واک آؤٹ بھی کر گئے تھے

وکیل نے مزید کہا کہ مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے وقت سی سی آئی کی تشکیل ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے مزید کہا کہ جب اجلاس بلایا گیا تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگراں حکومتیں تھیں

آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر سی سی آئی کا تقرر کرتا ہے، وزیر اعظم سی سی آئی کی سربراہی کرتے ہیں

کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر توانائی شامل ہوتے ہیں۔ل

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

9 اگست کو قومی اسمبلی کی تحلیل سے چند دن قبل 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری متنازع بن گئی، اس فیصلے سے عام انتخابات میں تاخیر ہوئی جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) جو اس وقت حکومت کا حصہ تھی، نے حتمی نتائج پر بھی اختلاف کیا

مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان قانون کے مطابق نئی حد بندی کرنے کا پابند تھا جب کہ اس وجہ سے عام انتخابات کا انعقاد 90 روز کی آئینی مدت میں ممکن نہیں ہوسکا۔

Tags:

aaj newsaaj tvaaj tv officialattack on imran khanattack on imran khan rally livebreaking newsfiring on imran khanfiring on imran khan containerImran Khanimran khan attackimran khan attackedimran khan firingimran khan injuredimran khan ke upra attackimran khan newsimran khan rallyimran khan todaylive update from shaukat khanumnews updatespakistan news livepakistan pm imran khanPM Imran Khanpti chairman imran khan hospitalize
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دریچے سے دور (اردو ادب سے منتخب افسانہ)

Next

آخری اوور میں صرف پانچ رنز کی ضرورت۔۔ مگر مخالف ٹیم نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں لے کر میچ جیت لیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme