Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کے ای ایس سی کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف  دائر تمام درخواستیں مسترد

By Akhtar Rasool
جنوری 21, 2021 2 Min Read
0

عدالت  نے کے ای ایس سی کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف پندرہ سال قبل دائر کی گئی تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں

تفصیلات کے مطابق  پرائیویٹائزیشن کے حق میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آگیا ہے اور سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک، اس کے اسٹیک ہولڈرز اور پرائیوٹائزیشن کمیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے  کے ای ایس سی کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف پندرہ سال قبل دائر کی گئی تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہیں، معزز عدالت کا فیصلہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں کے ای ایس سی کی نجکاری عمل میں آئی تھی۔ سعودی گروپ اکنوز الوطن نے کے ای ایس سی کے 73 فیصد شیئرز 15 ارب 86 کروڑ روپے کی سب سے بڑی بولی دے کر اپنے نام کئے تھے۔ فروری 2005ع میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے ایک اجلاس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی نجکاری کی منظوری دی گئی تھی

اکنوز الوطن 2005ع سے مارچ 2008ع تک سیمنز پاکستان کی مدد سے محکمے کو چلانے میں کامیاب رہی۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 2009ع میں مبینہ طور پر وفاقی حکومت کے دباؤ پر کمپنی 66.4 فیصد شیئرز ’’ابراج گروپ‘‘ کو معاہدے کے تحت حوالے کرکے منظرعام سے غائب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد سے ادارے کا انتظام ابراج گروپ نے سنبھال لیا اور ’’کے ای ایس سی‘‘ کا نام کے الیکٹرک میں تبدیل کر دیا گیا

’کے الیکٹرک‘ کو چلانے والا ابراج گروپ عالمی طور پر اچھی ساکھ کا حامل نہیں، اس کے سربراہ عارف نقوی بتائے جاتے ہیں جن پر بیرون ملک اربوں ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے، وہ لندن میں مختلف عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں

ان دنوں "کے الیکٹرک” کو چین کی کمپنی "شنگھائی الیکٹرک” کے حوالے کرنے سے متعلق قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی

Next

ہوا سے بخارات جذب کر کے تازہ پانی بنانے والا اسفنج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme