Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہوا سے بخارات جذب کر کے تازہ پانی بنانے والا اسفنج

By Akhtar Rasool
جنوری 21, 2021 2 Min Read
0

موقر ریسرچ جرنل ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ہلکا پھلکا اسفنج ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ہوا میں موجود بخارات کو جذب کر کے، انہیں براہِ راست صاف اور پینے کے قابل پانی میں تبدیل کر دیتا ہے

اس ایجاد کی اہم بات یہ ہے کہ اس پورے عمل میں کسی بھی قسم کی بجلی یا دھوپ کی ضرورت نہیں پڑتی

یہ اسفنج بہت ہلکا اور نرم ہے جس کا شمار ’’ایئروجیل‘‘ قسم کے مادّوں میں کیا جاتا ہے،

اس ایئروجیل کی تیاری میں ’’میٹل آرگینک فریم ورک‘‘ (ایم او ایس) کہلانے والا ایک پائیدار کیمیائی مادّہ استعمال کیا گیا ہے، جس کا مالیکیولر اسٹرکچر ایک پنجرے جیسا ہوتا ہے جبکہ اس کی کثافت (ڈینسٹی) بھی بہت کم ہوتی ہے؛ یعنی اس مادّے کی تھوڑی مقدار بھی بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہے

ایم او ایس کی ایک اور اضافی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ایک طرف سے پانی کو کشش کے ذریعے اپنی طرف کھینچنے اور دوسری طرف سے دفع کرنے یعنیخود سے دور کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے

سنگاپور کے ماہرین نے ایم او ایس کی اسی خاصیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے نئے اسفنج میں استعمال کیا ہے جو ہوا میں نمی (آبی بخارات) کو ایک طرف سے جذب کرتا ہے، پانی میں تبدیل کرتا ہے اور دوسری طرف سے اس پانی کو باہر نکالتا ہے

چونکہ یہ پانی کے علاوہ کوئی اور بخارات جذب نہیں کرتا، لہذا اس سے حاصل ہونے والا پانی بھی بالکل خالص ہوتا ہے

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمل سے حاصل شدہ پانی، عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے متعین کردہ معیارات کے مقابلے میں بھی زیادہ صاف ستھرا ہوتا ہے

تجربات کے دوران یہ اسفنج 1440 گھنٹوں تک کامیابی سے آزمایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اگر ہوا میں نمی زیادہ ہو تو اس اسفنج کا صرف ایک کلوگرام پورے دن میں ہوا سے 17 لیٹر پانی بنا سکتا ہے؛ تاہم بہت کم کثافت کی وجہ سے اس اسفنج کی ایک کلوگرام مقدار بھی بہت بڑی جگہ گھیرے گی جو اوسط اراضی والے نصف کمرے جتنی ہوگی

البتہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ خشک اور صحرائی علاقوں میں یہ اسفنج کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، لیکن اپنی موجودہ حالت میں یہ ایسے علاقوں کےلیے یقیناً مفید ہے جہاں پر ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہتا ہو مگر پینے کا صاف پانی نایاب بھی ہو۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کے ای ایس سی کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف  دائر تمام درخواستیں مسترد

Next

ﻓﺎﺭﻥ ﻓﻨﮉﻧﮓ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ، ﺣﺎﻓﻆ ﺣﺴﯿﻦ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﮐﻮ ﻓﻨﮉ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺑﺘﺎ ﺩیے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme