Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

شمسی توانائی سے رات میں بجلی بنانے کی کوشش میں بڑی کامیابی

By Akhtar Rasool
دسمبر 9, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے شمسی پاور اسٹیشن سے دگنی مقدار میں توانائی حاصل کی جاسکے گی

جرنل انرجی رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سولر ٹاور پاور پلانٹ نامی ایک نظام کا خیال پیش کیا گیا ہے، جو چمنی نما ٹاور پر مشتمل ہے اور اس کی بنیاد میں مکینکی ٹربائن نصب ہے۔ل

یہ نظام دو حصوں سے جُڑ کر بنا ہے، جس میں ایک سولر اپ ڈرافٹ سسٹم ہے جبکہ دوسرا کُولنگ ڈاؤن ڈرافٹ اسٹرکچر ہے

ٹاور کے اندر موجود ہَوا جب شمسی شعاعیں جذب ہونے کے بعد گرم ہوجاتی ہے تو ایک اپ ڈرافٹ بناتی ہے، یعنی ہوا اوپر کی جانب جاتی ہے اور ٹربائن کو فعال کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں بجلی بنتی ہے

تاہم، ہسپانوی انجینئروں کی جانب سے 1980ع کی دہائی میں بنائے گئے اس ابتدائی ماڈل کو اپنایا نہیں گیا کیونکہ اپنے سائز کی وجہ سے یہ بہت مہنگا تھا

اس ڈیزائن کے روایتی پاور پلانٹ سے بھی توانائی کی پیداوار محدود ہوتی ہے کیوں کہ یہ شمسی شعاعوں پر منحصر ہوتے ہیں اور صرف دن کے وقت میں فعال ہوتے ہیں

اب قطر اور اردن سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے بہتر اپ ڈرافٹ کے ساتھ ڈاؤن ڈرافٹ ٹیکنالوجی کو ملا کر بہتر نتائج حاصل کیے ہیں

ڈاؤن ڈرافٹ سسٹم (ٹھنڈی ہوا کا نیچے کی جانب آنا) میں ایک پمپ ٹاور کے بالائی حصے میں جہاں گرم ہوا جمع ہوتی ہے، پانی لے کر جاتا ہے اور ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے

ٹھنڈی ہوا باہر کی ہوا کی نسبت زیادہ وزنی ہونے کی وجہ سے ٹاورمیں لگے سلنڈر کے ذریعے نیچے آجاتی ہے اور بنیاد میں نصب ٹربائن تک پہنچ کر اس کو چلاتے ہوئے بجلی بناتی ہے

محققین کے مطابق اس نئی ٹُوئن ٹیکنالوجی سولر سسٹم (ٹی ٹی ایس ایس) میں ان دو ڈرافٹ (اپ ڈرافٹ اور ڈاؤن ڈرافٹ) نظاموں کو ملا کر دن کے وقت میں سورج کی روشنی سے گرم ہوئی ہوا سے رات میں بھی توانائی بنائی جا سکتی ہے

سسٹم کے ماڈل سے معلوم ہوا کہ یہ نظام سالانہ 7 لاکھ 52 ہزار 763 کلو واٹ آور بجلی یا پانچ ہفتوں تک تقریباً 753 گھروں کو فراہم کی جانے والی بجلی پیدا کر سکتا ہے۔

Tags:

are solar panels worth itcrescent dunes solar energy projectcrescent dunes solar energy project 2021do solar panels generate electricity at nightelectricity generation with solar panelsgreen energyhow does solar energy work to produce electricityhow electricity is generated from solar panelrenewable energySolarSolar Energysolar energy explainedsolar energy in nightSolar Panelssolar panels for homesolar panels worth it or notSolar Power
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میفینامک ایسڈ: درد اور بخار میں لی جانے والی درد کش ادویات سے جڑے خطرات

Next

گوگل کا نیا اے آئی ماڈل ’جیمنائی‘ ، انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme