Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

banning-plastic-cutlery-in-canadian-cestaurants-ccience-law-and-government
ماحولیاتاہم ترینتازہ ترینخبریں

کینیڈین ریستورانوں میں پلاسٹک کی کٹلری پر پابندی: سائنس، قانون اور حکومت!

By Akhtar Rasool
دسمبر 22, 2023 2 Min Read
0

کینیڈا کے ریستورانوں کو صارفین کو پلاسٹک کے بیگ، کھانے کے ڈبے یا کٹلری پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے، تاہم عدالت نے فیصلہ دیا ہے اس طرح کی پابندیاں غیر آئینی ہیں

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایک مرتبہ استعمال کیے جانے والے پلاسٹک پر پابندی کا قانون گذشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا اور اس پر 2030 تک اوٹاوا کے پلاسٹک ویسٹ کو زیرو پر لانے کے عزم کے حصے کے طور پر مرحلہ وار عمل کیا جانا تھا

لیکن نومبر میں اس میں ایک رکاوٹ پیدا ہوئی، جب کینیڈا کی ایک عدالت نے تیل اور کیمیکل کمپنیوں کی طرف سے لائے گئے ایک مقدمے میں فیصلہ سنایا کہ یہ پابندی ’غیر معقول اور غیر آئینی‘ ہے۔

لیکن عدالت کے اس فیصلے کے باوجود کینیڈین حکومت آگے بڑھی اور عدالت سے کہا کہ وہ پابندی کو کالعدم قرار دینے کے حکم پر روک لگائے اور اس کے خلاف اپیل دائر کر دی، اور اس طرح سنگل یوز پلاسٹک کی تیاری، فروخت یا اسٹور میں استعمال پر پابندی نافذ ہو گئی

دوسری جانب کینیڈا کے عوام حکومت کی طرح عدالتی فیصلے کے برعکس اس پر پابندی کے خواہاں ہیں

مونٹریال کے قریب ایک ریستوران میں دوپہر کا کھانا کھا رہے انتیس سالہ چارلس ڈیسگینس کا کہنا تھا ”مجھے یہ بہت اچھا لگ رہا ہے کہ اسٹور مالکان سے ایسا کرنے کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہر کوئی اس پر فوراً عمل کرے گا“

وہیں پارما سینڈوچ ریستوران کے ایمائل ڈوسیٹ جیسے کچھ لوگ افسوس کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ پلاسٹک کے متبادل کو تلاش کرنا ابھی اتنا آسان نہیں ہے

حکومت کا کہنا ہے کہ کینیڈین ہر سال تیس لاکھ ٹن پلاسٹک کا کچرا پھینک دیتے ہیں، جس میں سالانہ پندرہ ارب بیگز شامل ہیں، جبکہ اس کا صرف نو فیصد ری سائیکل کیا جاتا ہے

حکومت نے کہا ہے کہ اس پابندی کا مقصد 2029 کے یورپی اہداف کے مطابق ری سائیکلنگ کو 90 فیصد تک بڑھانا ہے۔

وزیر ماحولیات اسٹیون گیلبیولٹ نے ایک بیان میں کہا ”سائنس واضح ہے: پلاسٹک کی آلودگی ہر جگہ ہے، اور یہ جنگلی حیات کو نقصان پہنچاتی ہے اور ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ کینیڈا اور دنیا بھر میں پائی جاتی ہے“

ماحولیاتی گروپ اوشیانا کینیڈا کے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کینیڈین بڑے پیمانے پر پلاسٹک پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں، اور پچاس دیگر ممالک نے بھی پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے قوانین کو اپنایا ہے

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے مئی میں کہا تھا کہ دنیا کو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو آدھا کر دینا چاہیے اور پلاسٹک کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا چاہیے، اور اس بڑھتی ہوئے آلودگی کو روکنے کے لیے متبادل تلاش کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 2019 میں دنیا بھر میں 353 ملین ٹن پلاسٹک کا کچرا پیدا ہوا، جس میں سے 22 فیصد کو گڑھوں میں دفن کیا گیا، کچھ کو جلا دیا گیا اور باقی قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔

Tags:

#zerowaste #plasticpollutes #breakfreefromplastic #byocreducesAir Pollutionall about single use plastic banbeatplasticpollutionbreak free from plasticcanada plastic bancigarette butt pollutiondesertificationeating our way to extinctionfort frances plastics banoverpopulationPlasticplastic bag banplastic bagsplastic banplastic ban canadaplastic cutleryplastic cutlery banplastic cutlery new york city restaurantsplastic free oceansPlastic Pollutionplastic straw banplastic strawsplastic wasteplasticsplastics banplastics pollutionPollutionrestaurants canadasingle use plastic bansingle use plastic ban canadasingle-use plasticsingle-use plastic products pollutionsingle-use plasticssubscriber submitted scary storiestrue scary stories from reddit
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Brazilain-Literature-urdu-stories
Previous

تیسرا کنارا (برازیلی ادب سے منتخب افسانہ)

a-method-to-change-the-path-of-asteroids-through-nuclear-explosion-is-developed
Next

ایٹمی دھماکے کے ذریعے سیارچوں کا راستہ تبدیل کرنے کا طریقہ تیار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme