Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مہم جو افراد کے لیے بارش اور موسمی شدت سے بچانے والا خیمہ، وزن صرف ایک کلو

By Akhtar Rasool
فروری 13, 2021 2 Min Read
0

فرانسیسی کمپنی نے خاص مٹیریئل سے ایک خیمہ بنایا ہے، جو مکمل واٹرپروف ، اوس، دھوپ اور برف کی شدت سے بچانے کی خصوصیات رکھتا ہے، بڑی بات یہ کہ اس کا وزن صرف ایک کلوگرام ہے اور اسے سمیٹا جائے تو یہ محض آٹھ انچ رہ جاتا ہے

اپنی جدت اور کم وزن کے ساتھ یہ کوہ پیما، سیاحوں اور پہاڑوں پر گھومنے پھرنے والے مہم جوؤں کے لیے ایک بہترین تحفہ بھی ہے۔ اسے ابھرتی ہوئی فرانسیسی کمپنی سامایا نے بنایا ہے جسے ایسوٹ ٹو الٹرا ٹینٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹینٹ کھل کر اتنا وسیع ہوجاتا ہے کہ اس میں دو افراد رہ سکتے ہیں۔

یہ خیمہ انتہائی قیمتی اور جدید فیبرک سے اسے بنایا گیا ہے اور خیمے کو ایستادہ رکھنے کے لیے اس میں مضبوط کاربن فائبر فریم فٹ ہوتا ہے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ الپائن سے لے کر ہمالیہ کے پہاڑوں تک ان کا ٹینٹ استعمال کیا جاسکتا ہے جو دشوار گزار اور موسمیاتی شدت سے بھرپور علاقے ہیں

خیمے کی دیواروں کو دو پرتوں سے بنایا گیا ہے، جس میں ڈائنیما کمپوزٹ کے ساتھ ساتھ مکمل واٹر پروف پولی ٹیٹرا فلورو ایتھائلین (پی ٹی ایف ای) نامی مادے سے بنا ایک باریک پردہ بھی لگا ہے۔ پی ٹی ایف ای کی بدولت اس میں تازہ ہوا آسکتی ہے لیکن بارش کا پانی باہر ہی رہ جاتا ہے

اپنی نوعیت کا یہ سب سے ہلکا خیمہ گھر ہے جو 20 ہزار ملی میٹر کی واٹر پروفنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے کاربن فائبر تاروں کی مدد سے خیمے کی شکل دی جا سکتی ہے

پانی اور کیچڑ کو دور رکھنے کے لیے اس میں ایکوا گارڈ نامی زپ لگائی گئی ہے، جو بند ہونے پر نمی کو باہر رکھتی ہے

ایسوٹ ٹو الٹرا نامی اس ٹینٹ کا وزن ایک کلو اور بیس گرام ہے جبکہ بلندی ایک میٹر ہے۔ بند ہونے پر اس کی چوڑائی 15 سینٹی میٹر اور اونچائی 20 سینٹی میٹر رہ جاتی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آپ کا ڈجیٹل ہمزاد، آپ کی خوداعتمادی بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے

Next

عدالت میں ﺩﻟﮩﻦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ کیس کا فیصلہ، زیادتی ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺟﺞ ﺑﺮﻃﺮﻑ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme