Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آپ کا ڈجیٹل ہمزاد، آپ کی خوداعتمادی بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے

By Akhtar Rasool
فروری 13, 2021 2 Min Read
0

کئی لوگوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر نئے ماحول میں نئے لوگوں سے بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ ہوتی ہے اور وہ اسسے کتراتے ہیں، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو جس کی وجہ سے یہ لوگ زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ لیکن اگر انہی افراد کو ان کا ڈجیٹل ہمزاد یا ان سے مشابہہ ماڈل کو پراعتماد دکھایا جائے تو اس سے ان کی جھجک ختم کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے

ایک نئے تجربے میں لوگوں سے گفتگو میں مشکلات محسوس کرنے والے ایسے ہی خواتین و حضرات کو انہی کے جیسا ماڈل یا اوتار دکھایا گیا، جو تمام لوگوں سے پر اعتماد انداز میں گفتگو کرتا ہے. لوگوں نے اپنے ہی ڈجیٹل کلون کو پراعتماد انداز میں مضبوط باڈی لینگویج کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر اس کا اثر بھی لیا

اس سلسلے میں سوئزرلینڈ میں یونیورسٹی آف لاؤزین کی ماریان شمٹ مسٹ اور ان کی ٹیم نے 76 افراد کو ایک مطالعے کا حصہ بنایا۔ ان میں اکثریت انڈر گریجویٹ طلبا و طالبات کی تھی اور خواتین کی تعداد 33 فیصد تھی

ان سے کہا گیا کہ وہ فرضی سامعین کے سامنے تین تین منٹ کی تقریر کریں۔ یہ وڈیو ریکارڈ کی گئی اور اس کے بعد تمام شرکا کو ان سے ملتے جلتے یا غیرمشابہہ کمپیوٹرکردار دکھائے گئے، جو بہت پراعتماد لہجے میں گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔ اس کے بعد تمام شرکا کو دوبارہ تین منٹ کی تقریر کرنے کو کہا گیا

اس تحقیق کے نتائج پرغور کرنے سے معلوم ہوا کہ اس وڈیو کا فرق مرد شرکا میں غیر معمولی طور پر نمایاں ہوا۔ مردوں میں شامل ایسے افراد بھی تھے جو عوامی گفتگو میں نہ بولنے کے احساس میں مبتلا تھے۔ جب انہوں نے اپنے ڈجیٹل جڑواں کو پراعتماد دیکھا تو مجموعی طور پر ان کی کارکردگی 22 فیصد بہتر ہوئی۔ اس طرح کئی شرکا میں خود اعتمادی بھی نوٹ کی گئی

ان میں سے جن لوگوں نے ہوبہو اپنے ماڈلوں کو دیکھا تھا، ان میں دیگر کے مقابلے میں زیادہ اعتماد نوٹ کیا گیا

اس تجربے کی روح رواں ڈاکٹر ماریان نے کہا کہ اگرآپ شرمیلے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کے سامنے تقریر نہیں کر سکتے، تو آپ خود کو دیکھ کر اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ جب آپ اپنا ڈجیٹل اوتار دیکھ کر اس سے سیکھتے ہیں تو اس سے ذہنی تناؤ دور ہوتا ہے اور اپنے رویے کو بہتر طور پر تصور کر سکتے ہیں۔ اس وڈیو میں آپ خود کو ہاتھ ہلاتا دیکھ سکتے ہیں، جو آپ عام انداز میں نہیں کرتے تو اس سے خود اعتمادی بڑھتی ہے

لیکن حیرت انگیز طور پر جب خواتین کو ان کے ڈجیٹل کلون دکھائے گئے، تو اس سے ان پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا۔ اگلی تحقیق میں اس کی وجوہ جاننے کی کوشش کی جائے گی

ماہرین نے کہا ہے کہ ڈجیٹل ماڈلوں کی بنیاد پر لوگوں اور بالخصوص طالب علموں کو تربیت دے کر بہت سے فوائد سمیٹے جا سکتے ہیں اور انہیں پر اعتماد بنایا جا سکتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیاری گینگ وار کے کردار عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات میں اہم پیش رفت

Next

مہم جو افراد کے لیے بارش اور موسمی شدت سے بچانے والا خیمہ، وزن صرف ایک کلو

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme