بلاول بھٹو کی گڈاپ آمد، یوسف مرتضیٰ بلوچ کو کامیابی پر مبارکباد دی

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زرداری آج گڈاپ پہنچے اور حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ایس 88 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار شہید مرتضیٰ بلوچ کے فرزند یوسف مرتضیٰ کو کامیابی پر مبارکباد دی

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں گڈاپ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملیر کے عوام نے مرتضیٰ بلوچ شہید کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت بڑی کامیابی دلوائی ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک کارکن یوسف بلوچ کی بھاری مارجن سے اس کامیابی کے باعث نہ صرف سلیکٹڈ بلکہ سلیکٹرز بھی پریشان ہوگئے ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی نے پی ایس 88 کے عوام اور ملیر کے باسیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کے عوام نے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ان کی اصل اوقات یاد دلا دی ہے

گڈاپ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻼﻭﻝ ﺑﮭﭩﻮ کا کہنا تھا ﮐﮧ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﯽ ﺳﯿﭧ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺑﻨﯽ ﮔﺎﻻﮐﯽ ﻧﯿﻨﺪﯾﮟ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﺮﺩﯼ ﮨﯿﮟ، ﭘﯽ ﺍﯾﺲ 88 ﻧﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﯾﮧ ﺷﮩﺮ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﺎ ﮨﮯ، ﮨﻢ ﺍﺱ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮨﺮ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻟﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ، ﯾﮧ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﺎ ﺑﺎﺋﯿﮑﺎﭦ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﻮﮔﺎ

اس سے قبل پی ایس 88 سے کامیاب ہونے والے امیدوار یوسف مرتضٰی بلوچ نے کہا کہ یہ شہید مرتضیٰ بلوچ کی محنت اور جدوجہد کا ثمر ہے کہ حلقے کے عوام نے جنرل الیکشن کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں زیادہ بھاری مارجن سے پیپلز پارٹی کو فتح دلوائی

انہوں نے پیپلز پارٹی ملیر کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آپ لوگ ہمیشہ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close