غیر قانونی بھرتیاں، سندھ کے سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری اور پی ایس گرفتار

نیوز ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی  ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے

ملزمان میں پی ایس سیکریٹری محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر کشور کمار، مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمٰن شامل ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور محمد لغاری اور پی ایس ڈاکٹر کشور کمار شامل ہیں

جب کہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے 2012ع سے 2015ع کے درمیان کراچی، حیدرآباد اور سکھر ریجن میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور قومی خزانے کا کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔  ٹیسٹ میں تمام امیداوروں کو 90، 90 مارکس دیئے گئے۔ سابق سیکریٹری کے پی ایس نے اپنی اہلیہ کو عربی ٹیچر کی نوکری بھی دلوائی۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close