Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

آصف زرداری، فواد چوہدری نا اہلی کیسز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے رائے طلب

By Akhtar Rasool
مارچ 1, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف نا اہلی کی درخواستیں سننے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی ہے

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر منﷲ نے سابق صدر آصف زرداری اور فواد چوہدری نا اہلی کیسز پر سماعت کی

چیف جسٹس اطہر منﷲ نے ریمارکس دیے کہ جب متبادل فورم موجود ہیں، تو عدالت اس معاملے میں مداخلت کیوں کرے؟ پارلیمنٹ کو چاہیے کہ عدالتوں کو ایسے سیاسی نوعیت کے معاملات ملوث نہ کریں، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی اس معاملے میں رائے لے لیتے ہیں، ہم اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ سے پوچھتے ہیں ان کا طریقہء احتساب کیا ہے، اگر پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنا لے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے

ہائی کورٹ نے منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف نا اہلی درخواستیں سننے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا پارلیمان میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟ منتخب نمائندوں کے خلاف ایسی درخواستیں سننا عدالتوں کا کتنا اختیار ہے؟ ایک وزیر خارجہ کو ہم نے نا اہل قرار دیا، بعد میں وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، اس دوران ان کے حلقے کے عوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے

عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کرتےہوئے کیس کی مزید سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواست دائر کر رکھی ہے، جبکہ فواد چوہدری کو نا اہل قرار دینے کی درخواست نیوز اینکر سمیع ابراہیم نے دائر کر رکھی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ارجنٹینا میں مچھروں کے طوفان نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

Next

ﺣﻠﯿﻢ ﻋﺎﺩﻝ ﺷﯿﺦ ﮐﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﻣﺴﺘﺮﺩ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme