Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ارجنٹینا میں مچھروں کے طوفان نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

By Akhtar Rasool
مارچ 1, 2021 2 Min Read
0

دو روز قبل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجنٹینا میں کروڑوں کی تعداد میں مچھر ایک بگولے کے صورت میں یوں اڑ رہے ہیں کہ ان پر مچھروں کے طوفان کا گمان ہوتا ہے

یہ ویڈیو ایک کارسوار نے بنائی ہے جو پہلے اسے گرد و غبار کا ایک طوفان سمجھا، لیکن قریب پہنچنے پر انکشاف ہوا کہ درحقیقت یہ مچھروں کا ایک خوفناک غول ہے

اس ویڈیو کو اب تک بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے اور کسی نے اسے موسمیاتی تبدیلی سے تعبیر کیا ہے تو دیگر افراد نے مچھروں کی نسل خیزی قرار دیا ہے

ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر نہیں دیکھا کہ گویا مچھروں کی بڑی تعداد پھٹ پڑی ہو۔  بیونس آئرس کے اطراف میں مسلسل بارشیں ہونے کے بعد یہ منظر دیکھا گیا ہے، جہاں مچھروں نے بڑی تعداد میں انڈے دیئے ہیں اور اس کے بعد ان گنت مچھروں نے اڑان بھری اور بگولے کی شکل اختیار کرلی

اس حوالے سے ارجنٹینا میں مرکز برائے پیراسائٹ اور ویکٹر ڈزیز کے سربراہ ہوآن ہوزے گارشیا کہتے ہیں کہ مسلسل بارش سے ہرجگہ پانی کے بڑے جوہڑ اور تالاب بن گئے ہیں۔ ان پر مادہ مچھروں نے بڑی تعداد میں انڈے دیئے اور ان سے نمودار ہونے والے مچھروں نے یہ شکل اختیار کرلی جو آج دکھائی دے رہی ہے

انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح مچھروں کی بڑی تعداد گھروں اور شہروں تک بھی پہنچ سکتی ہے، جو خطرناک ہو سکتا ہے

دوسری جانب ماہرِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لانینا موسمیاتی مظہر کی وجہ سے ملک میں نمی کی مقدار زائد ہے اور مچھروں کی بھرمار ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کیفیت سے کسان بہت خوش ہیں کیونکہ فصلیں اچھی ہوں گی اور جنگلات کی آگ کا خدشہ بھی کم ہوجائے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻓﯿﺲ ﺑُﮏ کے ﺍﺳﻤﺎﺭﭦ ﮔﻼﺳﺰ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﻧﮯ کے منصوبے پر ﺧﺪﺷﺎﺕ اور ﺗﻨﻘﯿﺪ

Next

آصف زرداری، فواد چوہدری نا اہلی کیسز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے رائے طلب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme