Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگا دی

By Akhtar Rasool
مارچ 11, 2021 2 Min Read
0

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کرتے ہوئے آج سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پی ٹی اے، ڈپٹی اٹارنی جنرل، درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے کہا کہ ٹک ٹاک پر جس طرح کی وڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، ٹک ٹاک وڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے

چیف جسٹس قیصررشید خان نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے ایپ کو نقصان ہوگا؟

ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا جی ان کو نقصان ہوگا، ہم نے ٹک ٹاک کے عہدے داروں کو غیر اخلاقی مواد کنٹرول کرنے کے لیے درخواست دی ہے، لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدے دار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اور غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک کو بند کیا جائے، اس ایپ سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں، ٹک ٹاک کے بارے میں جو رپورٹیں مل رہی ہیں، وہ افسوسناک ہیں

عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک کا آفس کہاں ہے، جہاں سے یہ کنٹرول ہوتی ہے؟

ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا کہ ٹک ٹاک کا ہیڈ آفس سنگاپور میں ہے، پاکستان میں اس کا آفس نہیں ہے اور یہاں کے لیے اسے دبئی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے

عدالت نے حکم دیا کہ جب تک آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس کو بند کیا جائے.

Tags:

Tiktok
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ارکان سندھ اسمبلی شہریار شر اور اسلم ابڑو  پی ٹی آئی سے خارج

Next

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ میں ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﻣﺎﮨﺎﻧﮧ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ دس ﻻﮐﮫ ﺳﮯ ﺗﺠﺎﻭﺯ ﮐﺮ ﮔﺌﯽ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme