جاپان 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، سونامی کی وارننگ جاری

نیوز ڈیسک

جاپان کے ساحلی علاقے میاگی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کے جزیرے ہونشو کے علاقے میاگی فریکچر میں 7.2 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور سونامی سے خوف زدہ لوگ گھروں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے

ﻓﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﺴﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮐﯽ ﺍﻃﻼﻉ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ، ﺗﺎﮨﻢ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﺠﻠﯽ ﮐﯽ ﻓﺮﺍﮨﻤﯽ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ

جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ میاگی فریکچر کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے

زلزلے کا مرکز میاگی کے سمندر کی 60 کلومیٹر گہرائی میں تھی

جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو اور میونسپلٹی اداروں کے اہلکاروں کو بھی فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔ رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے

واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 میں جاپان میں دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 9.1 محسوس کیا گیا تھی جس کے نتیجے میں آنے والی سونامی سے 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close