Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

By Akhtar Rasool
مارچ 20, 2021 2 Min Read
0

وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے  بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آ گیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ اس وقت ہمارے ہاں 50 فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے جو زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس قسم کا وائرس ایک کو ہو تو پورے خاندان کو ہو جاتا ہے۔ صحت یاب ہونے والے کورونا مریض کو دوسری بار بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم صحت یاب ہوں گے تو ان کی دوبارہ ویکسین کا فیصلہ ہوگا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک تصویر ، ایک کہانی (١٥)

Next

جاپان 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، سونامی کی وارننگ جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme