Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کورونا وائرس ، تعلیمی ادارے بند رکھنے کے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

By Akhtar Rasool
مارچ 25, 2021 2 Min Read
0

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے، اعلان کے مطابق زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں  کورونا کی شدت کم ہے، لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ہے، 11 اپریل تک  مخصوص اضلاع میں  تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔  کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کر دیے جائیں گے

شفقت محمود نے دہرایا کہ کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوئے تھے تاہم اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ کیمبرج نظام تعلیم کے امتحانات جلد شروع ہو رہے ہیں، صورتحال  کا جائزہ لینے  کے لئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے

پریس کانفرنس سے قبل این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی۔ این سی او سی نے پنجاب  کے 10 اضلاع  میں تعلیمی ادارے 11  اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا

ادہر سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے

وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے، صوبے میں اسکول بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے کا سوچا جا سکتا ہے

دوسری وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان تراکئی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ کے خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل 2021ع تک بند رکھے جائیں گے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، نوشہرہ اور بونیر شامل ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گھر میں آتشزدگی, آٹھ سالہ بچی نے کمال مہارت سے اپنی جان بچالی

Next

خبردار، کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme