Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانوی اسکولوں میں جنسی زیادتیوں کے دل دہلا دینے والے واقعات

By Akhtar Rasool
مارچ 30, 2021 2 Min Read
0

برطانیہ کے ایک سوشل میڈیا فورم پر برطانیہ کے اسکولوں میں طالبات سے جنسی زیادتی کی آٹھ ہزار سے زائد شہادتیں رکارڈ کی گئیں ہیں

یہ فورم ایک سال قبل بنایا گیا تھا جس کے مطابق جنسی زیادتی کے شکار متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے بارے میں گمنام اکاؤنٹس سے پوسٹ کر سکتے تھے۔ اس فورم پر متعدد گمنام اکاؤنٹس سے برطانیہ کے اسکول، کالج یا یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی تشدد کے واقعات بیان کیے ہیں

برطانیہ کا ڈولچ کالج بھی ان میں اداروں میں شامل ہے، جنہوں نے کہا ہے کہ وہ آن لائن شائع ہونے والے الزامات کے بعد کارروائی کریں گے

سائٹ کی بانی سوما سارا کا کہنا ہے کہ عصمت دری تمام اسکولوں کے لئے ایک مسئلہ ہے

انہوں نے مزید کہا حالیہ دنوں میں جو الزامات سنے ہیں وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہیں

حکومت کے سیکریٹری تعلیم گیون ولیمسن نے ٹویٹر پر کہا کوئی اسکول ایسا نہیں جہاں کے طلبہ نے الزامات نہ لگائے ہوں چاہے وہ چارٹر اسکول ہو یا سرکاری سکول، طلبہ کے لیے ایسا ماحول ہونا چاہئے جس میں وہ غیر محفوظ نہ محسوس کریں

گیون ولیمسن کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں کی طرف سے کسی ویب سائٹ پر جنسی زیادتی کے الزامات خوفناک اور قابل مذمت ہیں۔ ولیمسن نے مناسب کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے اور انہوں نے متاثرین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی اعتماد والے شخص کو ضرور اس بارے میں آگاہ کریں

دوسری جانب ہاؤس آف کامنس ایجوکیشن سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ ہیوون نے الزامات پر ایک آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراساں کیے جانے کی وجوہات کو جاننا بہت ضروری ہے

جبکہ اسکول پرنسپلز کی نیشنل ایسوسی ایشن کے رہنما پول وائٹ مین نے کہا کہ اسکول کے رہنما ہونے کی حیثیت سے ہمیں خود سے یہ پوچھنا ہو گا کہ ہم جنسی ہراسانی اور تشدد کو روکنے کے لئے مزید کیا کر سکتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فرانسیسی فٹبالر کا نسل پرستی کی وجہ سے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ

Next

فیس بک کا پاکستان میں مونیٹائزیشن سمیت تین منصوبوں کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme