سربیا سے ورلڈ کپ کوالیفائر میں رونالڈو کا غصے میں پھینکا گیا کپتانی کا آرم بینڈ چیریٹی نیلامی میں 64 ہزار یورو میں فروخت ہوگیا
مقامی فائرمین دیجورڈ ووکیوسک نے گراؤنڈ میں گرے ہوئے اس بینڈ کو اٹھا لیا تھا. انہوں نے پھر مقامی اسپورٹس چینل کے ساتھ مل کر اسے فلاحی مقصد کے لیے نیلام کرنے کا پروگرام ترتیب دیا
اس سے حاصل ہونے والی رقم ان کی 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ ہوگی.