Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز

By Akhtar Rasool
اپریل 6, 2021 2 Min Read
0

ڈوئچے ویلے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں. ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اس بین الاقوامی معاہدے کو بچانا ہے، جس سے امریکا سن 2018ع میں یک طرفہ طور پر الگ ہو گیا تھا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آج منگل کے روز یورپی یونین کی صدارت میں یہ بات چیت ہو رہی ہے۔ اس میں سن 2015ع کے جوہری معاہدے کے شرکاء ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی وفد کی یورپی یونین کے مذاکرات کاروں سے علیحدہ میٹنگ ہوگی

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز کہا کہ یہ ابھی ابتدائی معاملہ ہے۔ ہمیں فوری طورپر کسی کامیابی کی توقع نہیں ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس کا فارمولا آج بھی وہی ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے روکنے کے بدلے پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا

ایرانی  وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ چاہے جوائنٹ کمیشن کا ایجنڈا نتیجہ خیز ثابت ہو یا نہ ہو لیکن یہ یورپی اور مذاکرات میں موجود ممالک کو وہ شرائط یاد دلائے گی جن پر امریکا کو عمل کرنا ہے ان کے مطابق ”روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی امریکا سے کیا بات کرتے ہیں یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے۔“

خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد میں شامل ماہرین اس بات کی تفصیلات فراہم کریں گے کہ ایران معاہدے کی شقوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو روکنے کا کیا منصوبہ رکھتا ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا  کہ ہم صرف ایک فیصلہ چاہتے ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے یہ ایک بار میں ہونا چاہیے، مرحلہ وار نہیں

ایران کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی راب میلے مذکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ راب میلے کلنٹن اور اوبامہ انتظامیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ راب میلے کی ایرانی وفد سے ملاقات طے نہیں ہے

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یقین ہے کہ میٹنگ کے دوران نیوکلیائی معاہدے کے حوالے سے ان اقدامات پر بات چیت ہوگی جن پر ایران کو عمل کرنا ہے اور جن کے بدلے میں امریکا اس کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی کرے گا

تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے علی واعظ کا کہنا ہے کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات اس بات کے مظہر ہیں کہ امریکا اور ایران دونوں ہی تعطل کو توڑنے کے لیے سنجیدہ ہیں

ایک دیگر تھنک ٹینک آرمس کنٹرول ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر کیلسی ڈیون پورٹ کا خیال ہے کہ مذاکرات کا فارمیٹ آئیڈل تو نہیں ہے لیکن یورپی یونین اس تعطل کو ختم کرنے کی اہل ہے۔ انہوں نے ان مذاکرات کو ”فریقین کی جانب سے ایک ٹھوس قدم” قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مسئلے کو حل کرنے میں تیزی آئے گی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کے بارے میں ان کے دیرینہ ساتھی حافظ حسین احمد کے ہولناک انکشافات

Next

کورونا وائرس ، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme