ملزم کی ضمانت کیوں لی؟ خاتون نے جج کو پرس دے مارا

ویب ڈیسک

مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج کو ہینڈ پرس دے مارا

تفصیلات کے مطابق سول جج کی عدالت میں مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مار دیا اور میز پر پڑی فائلیں جج پر اچھالنا شروع کر دیں، خاتون نے سخت جملوں کا بھی اظہار کیا، پرس لگتے ہی جج سماعت ادھوری چھوڑ کر چیمبر میں چلے گئے

خاتون کے شور شرابا، گالم گلوچ پر پولیس پہنچ گئی اور لیڈیز پولیس منگوا کر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

عدالتی ریڈر کی درخواست پر خاتون کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا

ریڈر راجہ کامران نے پولیس کو  بتایا کہ مجھ سے اس خاتون نے پوچھا کہ محمد وقاص کے کیس میں کیا کارروائی ہوئی، میں نے لسٹ چیک کر کے بتایا  ملزم کی مبینہ جعلی چیک کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے، خاتون مشتعل اور آگ بگولہ ہوگئی اور کہا کہ وہ اس کیس کی مدعیہ ہے،بد تمیزی اور گالم گلوچ کی،جج کو  گالیاں دینے لگی کہ ضمانت کیوں منظور کی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close