Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان ایک زرعی ملک: درآمدی گندم 2400 روپے من اور اپنے کسان سے 1800 روپے!

By Akhtar Rasool
اپریل 7, 2021 2 Min Read
0

زراعت پاکستانی معیشت کا اہم شعبہ ہے اور اس شعبے کے ساتھ آج تک آنے والی حکومتوں نے جو حشر کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، لیکن اس معاملے میں موجودہ حکومت اپنے پیش روؤں کا رکارڈ توڑنے پر اس حد تک تلی ہوئی ہے کہ اب خود وفاقی وزرا بھی حکومت کی زرعی پالیسیوں سے سخت نالاں نظر آتے ہیں

زراعت پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں غلام سرور خان سمیت دیگر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا، غلام سرور خان نے کہا کہ درآمدی گندم 2400 روپے من پڑ رہی ہے، جب کہ ہم اپنے زمیندار کو 1800 دے رہے ہیں، کابینہ میں بزنس مین کی بات سنی جاتی ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے زرعی ترقیاتی قرضوں کا 90 فیصد کہاں جاتا ہے، زرعی سیکٹر کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ڈی اے پی کھاد کی بوری پانچ  ہزار روپے کی ہو گئی ہے، جس پر وزیر خزانہ حماد اظہر نے بتایا کہ کھاد عالمی قیمتوں کے تحت مہنگی ہوئی،امدادی قیمت کا اثر آٹے کی قیمت پر بھی پڑتا ہے

فوڈ سیکیورٹی کے وزیر فخر امام نے کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت کے لئے سمری لائے مگر نہ مانی گئی، رکن کمیٹی شاندانہ گلزار نے بتایا کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت 5 فیصد سود پر قرضے دیے جائیں گے

معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے بتایا کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت 3  فیصد انٹرسٹ پر ٹریکٹر حاصل کیا جا سکے گا، ایک سے ڈھائی کروڑ تک مشیری کے لیے 5 فیصد سود لیا جائے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تاریخ میں پہلی بار ہوا سے انسانی ڈی این اے حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ

Next

غذا محفوظ کرنے والے ایک کیمیکل مادّے نے ہماری صحت کو غیر محفوظ بنا دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme