اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے بارے میں عامر خان کی دلچسپ باتیں 

ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا رواں سال کے آخر میں کرسمس پر ریلیز کرنے کا عندیہ دے دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو اپنی آخری مراحل میں ہے

فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار نے اپنی حالیہ انٹریو میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے مشکلات کا تذکرہ کیا اور دلچسپ باتیں کیں

اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پوری دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی تھی اور ہم اس دوران اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن ہم کورونا کے ساتھ ساتھ کرینہ سے بھی نمٹ رہے تھے

عامر خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں ’لال سنگھ چڈھا‘ کو رواں سال کے آخر میں کرسمس پر ریلیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ساری مشکلات اور پیچیدگیوں کے بعد تمام چیزیں اب مکمل کنٹرول میں ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اس سال کے آخر میں فلم ریلیز کردیں گے یعنی فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی

واضح رہے فلم لال سنگھ چڈھا 1994ع میں ریلیز ہونے والی ٹام ہینکس کی ہالی ووڈ فلم فورسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے، جب کہ فلم کی شوٹنگ عامر خان سمیت دیگر اداکاروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث متعدد بار روکی گئی. تاہم فلم کی شوٹنگ میں اصل تاخیر مرکزی کردار ادا کرنے والی کرینہ کپور کی وجہ سے ہوئی، جنہوں نے حال ہی میں اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close