Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ٹائپ2 شوگر، ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب

By Akhtar Rasool
اپریل 21, 2021 2 Min Read
0

ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد کو ہر روز انسولین کا ٹیکہ درکار ہوتا ہے، لیکن اب ایک نئی تھراپی کے دو تجربات بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اس تھراپی میں ہفتے میں صرف ایک ٹیکہ درکار ہوتا ہے اور طبی آزمائش  اب تک کامیاب اور محفوظ ثابت ہوئی ہے

اس بین الاقوامی طبی آزمائش کا احوال ڈائبیٹس کیور میں چھپا ہے۔ اس سے ثابت ہوا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں روزانہ کی انسولین کی بجائے ہفتے میں ایک مرتبہ انسولین کا ٹیکہ لگایا جاسکتا ہے، جو مرض کو خاصی حد تک یعنی سات روز تک کنٹرول کرسکے گا۔ اس سے مریض روزانہ ٹیکے لگانے کی جھنجھٹ سے نجات پا سکیں گے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے کروڑوں مریض انسولین انجیکشن کے ذریعے خون میں گلوکوز کی مقدار قابو میں رکھتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر انسولین کا ٹیکہ ہی اس ضمن میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے بحال رکھنا مشکل ہوتا ہے

نئی انجیکشن تھراپی میں ہفتے میں ایک مرتبہ انسولین اور اس کے کئی روز تک اثرات برقرار رکھے جاسکتے ہیں

اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا استعمال فیزٹو ٹرائل میں داخل ہوچکا ہے جو اس کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے۔ اس میں مریض کی صحت، گلوکوز کنٹرول اور دیگر تمام عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے

یہ کارنامہ جامعہ ٹیکساس میں واقع ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر سے وابستہ پروفیسر الدیکو لنگوے نے سرانجام دیا ہے۔ ان کے مطابق روایتی انسولین کا علاج کسی بوجھ سے کم نہیں، لیکن اس ضمن میں ہفتے میں ایک مرتبہ کا ٹیکہ ایک بڑی پیش رفت ہے

انہوں نے یہ نیا طریقہ جرمنی، امریکا، کروئشیا، ہنگری، پولینڈ، سلوویکیا اور اسپین کے 205 مریضوں پر  آزمایا اور 16 ہفتے تک تمام مریضوں کو زیرِ مطالعہ رکھا۔ پہلے دو ہفتے ان کی اسکریننگ کی گئی اور انہیں ایک ہفتے کے لیے انسولین کا انجیکشن لگایا گیا

دوسرے مطالعے میں امریکا، جرمنی، کینیڈا اور اٹلی وغیرہ کے 154 مریضوں کو شامل کیا گیا۔ ان سب مریضوں کا 23 ہفتے تک جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں انسولین دینے کے بہترین اوقات، خوراک اور مقدار وغیرہ کا خیال رکھا گیا۔ اکثر مریضوں پر کامیاب اور محفوظ نتائج مرتب ہوئے اور انہیں پورے ہفتے مزید انسولین کی ضرورت نہیں پڑی

اس کامیابی کے بعد اس کا فیز تھری کلینکل ٹرائل شروع کیا جائے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خیرﭘﻮﺭ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ہولناک ﭨﺮﯾﻔﮏ ﺣﺎﺩﺛﮧ، 12 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ، 8 ﺯﺧﻤﯽ

Next

پے پال کی ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme