Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کس قانون کے تحت عوام کے لیےسستے رمضان  بازار  بنا کر رعایت دی گئی؟ لاہور ہائی کورٹ

By Akhtar Rasool
اپریل 28, 2021 2 Min Read
0

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے اپنے ریمارکس میں استفسار کیا کہ بتایا جائے عوام کے لیے سستے رمضان  بازار کس قانون کے تحت بنائے گئے ہیں اور ان بازاروں میں سبسڈی کس قانون کے تحت دی جاتی ہے؟

لاہور ہائی کورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کے لئے خریداروں کی لمبی قطاروں اور قیمتوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی

جسٹس شاہد جمیل نے لا افسر سے سوال کیا کہ بتایا جائے رمضان  بازار کس قانون کے تحت بنائے گئے ہیں، اور ان بازاروں میں سبسڈی کس قانون کے تحت دی جاتی ہے؟ لاء افیسر نے جواب دیا کہ رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کے علیحدہ بوتھ بنا دئیے گئے ہیں، عدالت کے حکم کے مطابق خریداروں کو عزت کے ساتھ چینی دی جارہی ہے، جب کہ قطاریں بھی ختم کردی گئی ہیں

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صرف اتنا فرق پڑا ہے کہ قطاروں کی جگہ کرسیاں لگا دی گئیں ہیں، مگر جس طرح عوام کو چینی دی جارہی ہے اس پر عدالت  کو اعتراض ہے، رمضان بازار کا مطلب یہ ہے کہ عام مارکیٹ میں حکومت ریٹ کنڑول کرنے میں ناکام ہے، ہر اسٹور پر دو طرح کی چینی مل رہی ہے، ایک کی قیمت 85 روپے فی کلو اور دوسری آسانی کے ساتھ 110 روپے میں دستیاب ہے، پندرہ دن گزر چکے ہیں اگلے پندرہ دن ایسے ہی نہیں چلے گا، اور یہ مت سمجھیں کے رمضان ختم ہو جائے تو معاملہ حل ہو جائے گا، جب تک یہ کیس چلے گا یہ تلوار آپ پر لٹکتی رہے گی

لاء آفیسر کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر چینی کی قمیت کو یقینی بنانے کے 36 اضلاع کے ڈی سی سے تحریری رپورٹ کی گئی ہے، 80 فیصد تک ہم کامیاب ہیں جہاں 85  روپے میں چینی فروحت کی جارہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 80 فی صد نہیں 20 فیصد شاہد آپ کہہ سکتے ہیں، عام آدمی کو چینی کی فراہمی کے معاملے کی مانیٹرنگ عدالت کرے گی

جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی درخواست پر ضرورت کے مطابق سستی چینی فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، لیکن عام آدمی کو چینی کے حصول کے لیے ابھی بھی مشکل سے گزرنا پڑرہا ہے، اس لیے عدالت کی مانیٹرنگ ضروری ہے کیونکہ چینی کی تقسیم پر سوالیہ نشان آرہا ہے، عدالت چاہتی ہے کہ ضروریات زندگی کی اشیاء کا ملک بھر میں ایک ہی ریٹ ہو، عدالت اس حوالے سے قوانین کا جائزہ بھی لے گی

عدالت نے کمشنر لاہور کو چینی کی قمیت اور فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے گارنٹی کے لئے طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کے مطابق چینی کی عام دستیابی ہورہی ہے یا نہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺳﮯ ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﺗﺮﯾﻦ ﮨﻢ ﺧﯿﺎﻝ ﮔﺮﻭﭖ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﯽ ﺍﻧﺪﺭﻭﻧﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ

Next

کمر کے گھیر اور دل کی بیماری کے تعلق بارے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme