واپس آ جاؤ، فضل الرحمٰن. بلکل بھی نہیں، اے این پی.

نیوز ڈیسک

کثیر الجماعتی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اتحاد میں واپسی کی دعوت کے باوجود اے این پی نے اپنے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے کا کہہ دیا ہے

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اے این پی اور پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم میں واپس آنے کی دعوت دی تھی، تاہم اس سلسلے میں تاحال ان کی جانب سے اے این پی کی قیادت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا

اس بارے میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے بتایا کہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے اے این پی اور پیپلز پارٹی کے معاملات الگ ہیں

زاہد خان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے صرف پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیئے ہیں اور وہ اتحاد کو چھوڑ کر باہر نہیں گئی، جبکہ اے این پی تو پی ڈی ایم کو چھوڑ کر باہر آ گئی ہے اور ہم نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ بڑی سوچ سمجھ اور مشاورت کے بعد کیا اس لیے ہماری واپسی کا کوئی امکان نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close