Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

صرف ایک گھنٹے میں کھیت سے ایک لاکھ فالتو پودے تلف کرنے والا روبوٹ

By Akhtar Rasool
مئی 1, 2021 2 Min Read
0

قیمتی فصلوں پر اگ آنے والی خودرو جھاڑیاں ان کے لیے شدید نقصان دہ ہوتی ہیں۔ انہیں دستی طور پر تلاش کرکے صاف کرنا بہت وقت طلب اور مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی بنا پر اب ایک روبوٹ بنایا گیا ہے جو صرف ایک گھنٹے میں ایک لاکھ بوٹیاں اور جھاڑیاں اکھاڑ پھینکتا ہے

تفصیلات کے مطابق کاربن روبوٹکس نامی کمپنی نے یہ خودکار مشین بنائی ہے جو بلند معیاری کمپیوٹر وژن اور طاقتور لیزر کی مدد سے فصلوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے فی گھنٹہ ہزاروں سے ایک لاکھ تک جھاڑیاں صاف کرسکتا ہے جو ایک مؤثر ویڈ کنٹرول فراہم کرتا ہے

کھیت کی فالتو بوٹیوں اور گھاس پھوس کو دستی طور پر اکھاڑنا محال ہوتا ہے، جبکہ دواؤں کی بدولت تلف کرنے سے اصل اناج کو نقصان ہوتا ہے اور خرچ بڑھ جاتا ہے۔ اب  ایک روبوٹ یہ کام بہتر انداز میں انجام دے سکتا ہے

چار پہیوں والا یہ روبوٹ جی پی ایس، کمپیوٹر وژن اور لیزر کی مدد سے کام کرتا ہے۔ اس میں اعلیٰ معیار کے کیمرے لگے ہیں اور کلاؤڈ سپر کمپیوٹر کی مدد سے تصاویر میں سے مضر بوٹیوں کو پہچانا جاتا ہے۔ اس کے بعد روبوٹ پر لگی 150 واٹ فی کس کی آٹھ مشینیں لگی ہیں جو ایک گھنٹے میں ایک لاکھ جڑی بوٹیوں کو بھسم کردیتی ہیں

یہ روبوٹ 24 گھنٹے ڈیزل پر کام کرسکتا ہے اور ایک دن میں پندرہ سے بیس ایکڑ زمین صاف کرسکتا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی کی بدولت اطراف کی قیمتی مٹی خراب نہیں کرتا اور اس کی خرد حیاتیات کا بھی خیال رکھتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرتا ہے

اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیوں کا یہ شاہکار 2018ع سے کسانوں کی مدد کررہا ہے لیکن اب اس میں جدید ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺍﺳﻤﺒﻠﯿﺎﮞ ﺗﻮﮌ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﺳﺪ ﻋﻤﺮ

Next

شمالی امریکا کے وڈ پیکر پرندے کو ’مشین گن پرندہ‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme