Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

شمالی امریکا کے وڈ پیکر پرندے کو ’مشین گن پرندہ‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 1, 2021 2 Min Read
0

فطرت کے کارخانے میں حیرت انگیز پرندے موجود ہے اور ایسا ہی ایک پرندہ کھٹ بڑھئی ہے جو اپنی چونچ سے درختوں میں سوراخ کرتا ہے

لیکن وڈ پیکر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے اپنی خوفناک آواز کی بنا پر مشین گن وڈ پیکر بھی کہا جاسکتا ہے

انہیں ناردرن فلِکرز کہا جاتا ہے جو وسطی و شمالی امریکہ، کیوبا اور کیمن جزائر میں عام پائے جاتے ہیں۔ انہیں اپنی چونچ کسی دھاتی شے سے ٹکرانے کا جنون ہوتا ہے اور اسی بنا پر وہ جب تیزی سے چونچ مارتے ہیں تو مشین گن جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دور تک سنائی دیتی ہے

اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ موسمِ بہار سے موسمِ گرما کے دوران بھوری چونچ والا یہ خوبصورت پرندہ بہت شور کرتا ہے۔ اس کے چونچ مارنے کے عمل کو ڈرمنگ کہا جاتا ہے، جس سے تیزرفتار فائرنگ کا گمان ہوتا ہے۔ لیکن یہ پرندہ دھات پر چونچ مارنا پسند کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح سے وہ اپنے علاقے کا اعلان کرتا ہے۔ لیکن انسانی کان میں یہ شور کسی مشین گن کی طرح محسوس ہوتا ہے اسی بنا پر اس وڈ پیکر کو مشین گن پرندہ بھی کہا گیا ہے

دوسری جانب یہ آواز نر وڈ پیکر خارج کرتا ہے تاکہ وہ مادہ کو اپنی جانب راغب کر سکے۔ اس کے لیے وہ ایسی دھاتی سطح کا انتخاب کرتا ہے، جہاں گونج پیدا ہو سکے اور آواز دور تک جا سکے

ایک سیکنڈ میں یہ 25 مرتبہ اپنی چونچ مارتا ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مشین گن بھی عین اسی رفتار سے چلتی ہے

تاہم یہ پرندے اپنی مضبوط چونچ سے گھروں کی شہتیروں، ڈش اینٹینا، چمنی کے دھاتی ڈھکنوں اور دیگر اشیا کو متاثر بھی کرتے ہیں۔ بسا اوقات اس کا شور بھی ناقابلِ برداشت ہوتا ہے جس کی بنا پر انہیں بھگانے کے کئی طریقے اختیار کئے جارہے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صرف ایک گھنٹے میں کھیت سے ایک لاکھ فالتو پودے تلف کرنے والا روبوٹ

Next

پنجگور میں سیلاب نے تباہی مچادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme