Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

یوسف رضا گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے متعلق ایک اور بم پھوڑ دیا

By Akhtar Rasool
مئی 9, 2021 2 Min Read
0

اکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ، بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کے خلاف حکمت عملی بنانی چاہیئے کیوں کہ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، جو کہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آج اسی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنماء نے مزید کہا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ہے، میرا سینیٹر بننا ہی پی ڈی ایم کی جیت ہے ، جب کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں

دوسری طرف سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے، معاملات اسی ملاقات میں حل ہوئے ہیں ، میں نے کہا تھا کہ صلح ہوجائے گی اور بجٹ منظور ہوگا ، جہانگیر ترین کو گروپ کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ،نو ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہیں گے کہ ترین گروپ انٹیکٹ رہے تاکہ عمران خان کو پریشرائز کیا جا سکے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک ریاض! یہ وطن تمہارا ہے ہم ہیں خوامخواہ اس میں…

Next

سیکریٹریٹ سطح کے اعلیٰ عہدے نجی شعبے کے ماہرین کو دینے کی تیاریاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme