Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ صارفین کے دیرینہ مطالبے پر مبنی تبدیلی آنے والی

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2021 2 Min Read
0

بیشتر موبائل سسٹم پر مبنی میسجنگ پلیٹ فارمز جیسے سگنل، ٹیلیگرام اور فیس بک میسنجر فونز کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز میں بھی استعمال کی سہولت فراہم کرتے ہیں

اب واٹس ایپ کا بھی ویب ورژن ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب ہے مگر اسے موبائل ڈیوائس سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی موبائئل پاس نہ ہو تو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال نہیں کیا جاسکتا، مگر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں بہت جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے

ایک رپورٹ کے مطابق بہت جلد لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی

واٹس ایپ کے بیٹا انٹرفیس کے نئے بیٹا ٹیسٹ میں ایکٹیو موبائل ڈیوائس کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے

واٹس ایپ ویب کے نئے بیٹا ورژن میں لاگ ان ہونے پر صارفین کا خیرمقدم ایک پیغام کے ساتھ کیا جاتا ہے

اس پیغام میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انہیں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ، ویب ایپ یا پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم صارفین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ اس فیچر ایک وقت میں صرف چار ڈیوائسز میں ہی استعمال کر سکتے ہیں

یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے کیا جارہا ہے جو دیگر مقبول میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام، اسکائپ، سگنل اور فیس بک میسنجر میں دستیاب ہے

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے یہ نیا فیچر تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا مگر امکان ہے کہ جلد اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے

اس طرح بیٹری ختم ہونے یا فون خراب ہونے پر بھی صارفین کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ کے ذریعے اپنے دوستوں سے واٹس ایپ میں رابطے میں رہ سکیں گے

ابھی یہ واضح نہیں کہ بغیر فون کے ڈیسک ٹاپ ایپ یا ورژن میں صارف اپنے اکاؤنٹ پر کس طرح لاگ ان ہوسکے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب آپ ٹوئٹر پر اپنے  ٹوئٹس کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں

Next

پندرہ مئی آنے والا!! واٹس ایپ کی نئی  پالیسی قبول نہ کرنے پر کیا ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme