Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پندرہ مئی آنے والا!! واٹس ایپ کی نئی  پالیسی قبول نہ کرنے پر کیا ہوگا؟

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2021 2 Min Read
0

اعلان کے ساتھ ہی دنیا بھر میں متنازعہ بن جانے والج واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی کا اطلاق پندرہ مئی کو ہو رہا ہے، لیکن فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے لوگوں کو نئی اپ ڈیٹ قبول کرنے کے لیے مزید وقت دیا جارہا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی کے اطلاق کی تاریخ قریب آنے پر اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا ہے کہ 15 مئی کو جن افراد نے نئی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہوگا، ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی فیچرز کی کمی کا سامنا ہوگا

کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب نئی پالیسی کے بارے میں کئی ہفتوں تک صارفین کو یاد دلایا  جاتا رہے گا اور اس کے بعد بتدریج ان فیچرز کو محدود کردیا جائے گا

واٹس ایپ کے مطابق ایسے صارفین چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے تاہم آنے والی فون اور ویڈیوز کالز کا جواب دے سکیں گے یا نوٹیفکیشنز کو ان ایبل کرنے کی صورت میں میسج کو پڑھ کر جوا دے سکیں گے یا کال کرسکیں گے

تاہم ان صارفین نے مزید چند ہفتوں تک پالیسی کو تسلیم نہیں کیا تو پھر کالز کی آمد بھی رک جائے گی اور واٹس ایپ کی جانب سے اس فون کے لیے پیغامات اور کالز کو روک دیا جائے گا

کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے والے صارفین کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا مگر ان کو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ غیر متحرک صارفین کی پالیسی کا اطلاق ضجرور ہوسکتا ہے

واٹس ایپ کی غیر متحرک صارفین کی پالیسی میں بتایا گیا کہ اکاؤنٹس غیرفعال ہونے پر 120 دن بعد ڈیلیٹ کردیئے جاتے ہیں

کمپنی کے ایک ترمان کے مطاب واٹس ایپ کے بیشتر صارافین نے ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیوں کو قبول کرلیا ہے

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے جنوری 2021ع میں دنیا بھر میں صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی اور اصول و ضوابط میں تبدیلیوں سے آگاہ کرنے کے لیے نوٹیفکیشنز بھیجنا شروع کیے تھے

اس وقت نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا تھا کہ نئی پالیسی کا نفاذ 8 فروری سے ہوگا تاہم لوگوں کے شدید ردعمل پر پرائیویسی پالیسی کا اطلاق 15 مئی تک ملتوی کردیا گیا تھا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ صارفین کے دیرینہ مطالبے پر مبنی تبدیلی آنے والی

Next

دنیا کی سو کھرب کی مہنگی ترین طلاق! وجہ کیا بنی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme