کراچی:سمندری طوفان کے اثرات، ہیٹ ویو الرٹ جاری

نیوز ڈیسک

کراچی: محکمۂ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر میں کل سے 17 مئی کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان کا اعلامیہ جاری کیا ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق 15 سے 17 مئی کے دوران ہونے والی گرمی طوفان کے اثرات ہیں، دن میں درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری تک جا سکتا ہے ،طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے

واضح رہے کہ بحیرۂ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں کی جانب ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہونے والی سرکیولیشن کے باعث سمندر میں طغیانی کی سی کیفیت رہ سکتی ہے۔ ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے، ہوا کا واضح کم دباؤ کراچی کے جنوب مشرق سے 1650کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج رات دیر سے ڈپریشن کی شکل اختیار کر سکتا ہے. راپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تائو تے ( tauktae) رکھا جائے گا، یہ نام میانمار کا تجویز کردہ ہے.

محکمۂ موسمیات کے مطابق مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ ہوتی ہیں، ہائی ٹائیڈ تین فٹ تک جاتی ہے، سمندری طوفان کے باعث لہریں تین فٹ سے زائد جاسکتی ہیں اس وجہ سے سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close