بیکری والوں کا چور کو پکرنے کے لیے انوکھا طریقہ

ویب ڈیسک

ملواکی: امریکہ میں ایک بیکری کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے چور کی تصویر لے کر اسے میٹھے بسکٹوں کے اوپر چھاپ دیا ہے تاکہ خریدار بھی اس کی نشاندہی کر سکیں

اس واقعے کی تفصیلات کے مطابق مل واکی میں قائم کینفورا بیکری میں 19 اپریل کی رات کو ایک شخص رات کو گھس آیا تھا اس نے نقد رقم اپنی جیب میں ڈالی اور کچھ سامان بھی لے کر رفوچکر ہوگیا۔ سیکیورٹی کیمرے نے یہ منظر دیکھ لیا اور اس کی مدد سے ملزم کی تصاویر بنائی گئی ہیں

بیکری انتظامیہ نے چینی سے بنے میٹھے بسکٹ بنائے ہیں اور اس پر اس چور کی تصویر چھاپ دی ہے، جو یکم مئی سے فروخت کئے جا رہے ہیں

انہوں نے عوام سے کہا ہے "بسکٹ لے کر اس پر چور کی تصویر کھائیں اور مجرم کو پکڑنے میں مدد کریں، لیکن جلدی کیجئے کیونکہ تصاویر والے محدود بسکٹ تیار کئے گئے ہیں

اس کے دودن بعد بیکری نے اعلان کیا کہ مجرم کی شناخت ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close