اسلام آباد : وفاقی حکومت کی طرف سے نئے مالی سال کا بجٹ 22-2021ء گیارہ جون کو پیش کیئے جانے کا امکان ہے
حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی مشروط حمایت کی ہے
حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں 10 فیصد کر سکے گی
پنجاب حکومت نے یہ مؤقف پیش کیا ہے کہ وہ پہلے ہی سیکریٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دے رہی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس یکم جون سے ادا کرنا ہے.
تاہم دوسرے صوبوں کے ردعمل کے بارے میں تاحال اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں کہ ان کا تنخواہوں میں اضافے کی اس تجویز کے بارے میں کیا کہنا ہے.