حکومت کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سخت احکامات جاری

نیوز ڈیسک

وزارت تعلیم کی طرف سے 15 سیپٹمبر سے سرکاری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولنے کے فیصلے پر سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے 190 روزکی بندش کے بعد 15 سیپٹمبر سے سرکاری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولنے کے فیصلے پر صوبے کے تمام 36 اضلاع کے تعلیمی افسران کو ستمبر کے پہلے ہفتہ میں تمام سرکاری اسکولوں کو کھول کر ان میں مکمل صفائیاں، اگی گھاس ،جڑی بوٹیاں تلف کرنے، چھتیں صاف کرنے،پانی کی لیکج ختم کرنے، شجر کاری کرنے، اسکولوں کے داخلی راستوں، راہ داریوں میں کورونا ایس او پی، ڈنگی حفاظتی بینرز لگانے کے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں

جب کہ تمام سرکاری اسکولوں میں کورونا اور ڈینگی بچاؤ اسپرے کرنے، تمام کلاس رومز کے پنکھے درست کرنے، بجلی کی لٹکتی تاریں درست کرنے، واش رومز مکمل صاف رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں. اس مد میں یہ خرچہ نان سیلری بجٹ سے کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

اسکولوں کی مکمل صفائی 10 ستمبر تک مکمل کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close