Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چین کے ’’مصنوعی زمینی سورج‘‘ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

By Akhtar Rasool
جون 4, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے تجرباتی فیوژن ری ایکٹر میں پلازما کو مسلسل 101 سیکنڈ تک 12 کروڑ ڈگری کے درجہ حرارت پر برقرار رکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے

واضح رہے کہ ’’فیوژن‘‘ وہ جوہری عمل ہے جس میں دو ہلکے ایٹموں کے مرکزے (نیوکلیائی) آپس میں مل کر ایک بھاری مرکزہ بناتے ہیں اور زبردست توانائی خارج ہوتی ہے

جب کہ سورج کے اندرونی حصے میں یہی عمل ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) ڈگری سینٹی گریڈ اور سطح زمین کے مقابلے میں 265 ارب گنا جیسے شدید دباؤ پر ہوتا ہے جس میں ہائیڈروجن کے مرکزے آپس میں جُڑتے ہیں، ہیلیئم کے مرکزے بناتے ہیں اور زبردست توانائی خارج ہوتی ہے

یہی وہ توانائی ہے جو اربوں سال سے زمین تک مسلسل پہنچ رہی ہے اور جس کی بدولت یہاں زندگی کا سلسلہ بھی جاری ہے

فیوژن کا عمل استعمال کرتے ہوئے انسان نے ’’ہائیڈروجن بم‘‘ بنالیے ہیں جن کی دھماکہ خیز طاقت، ایٹم بم کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے لیکن ان سے تابکاری (ریڈیو ایکٹیویٹی) کا اخراج بہت کم ہوتا ہے

مختلف ممالک پچھلے ستر سالوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ فیوژن ری ایکشن کو کنٹرول کرکے تجارتی پیمانے پر بجلی بنانے کے قابل ہوجائیں، لیکن اب تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں

تاہم، اگر یہ کوششیں کامیاب ہوگئیں تو شاید دنیا میں صاف ستھری یعنی آلودگی سے پاک توانائی کے حصول کا مسئلہ ہمیشہ کےلیے حل ہوجائے

فیوژن ری ایکشن سے بجلی گھر بنانے کے حوالے سے چین کی یہ پیش رفت اس لیے اہم ہے کیونکہ اب تک پلازما کا اتنا زیادہ درجہ حرارت صرف چند سیکنڈ تک ہی برقرار رکھا جاسکا تھا

چین کے تجرباتی فیوژن ری ایکٹر ’’ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپرکنڈکٹنگ ٹوکامیک‘‘ (اِیسٹ) کو ’’چین کا مصنوعی سورج‘‘ بھی کہا جاتا ہے

یہ ری ایکٹر چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے ’’انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس‘‘ (ASIPP) میں بنایا گیا ہے جو چینی شہر حیفی میں واقع ہے

ویسے تو امریکا اور روس سمیت مختلف ممالک میں فیوژن ری ایکٹرز بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں، لیکن اس سلسلے میں پینتیس ملکوں کا مشترکہ منصوبہ ’’انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر‘‘ (آئی ٹی ای آر) کہلاتا ہے جس کا ری ایکٹر فرانس میں زیرِ تعمیر ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میانمار کی شیڈو حکومت نے فوجی آمریت کے خلاف روہنگیا مسلمانوں سے مدد مانگ لی

Next

بارشوں کی تیز ترین صورتحال کو جانچنے والا اسٹیشن نصب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme