Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

بارشوں کی تیز ترین صورتحال کو جانچنے والا اسٹیشن نصب

By Akhtar Rasool
جون 4, 2021 2 Min Read
0

کراچی :  اولڈ ٹرمینل کے قریب واقع محکمۂ موسمیات کی آبزرویٹری پر بارشوں کی تیز ترین صورتحال کو جانچنے والا آٹومیٹک ویدر اسٹیشن (اے ڈبلیو ایس) نصب کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل خصوصیات کا حامل آٹومیٹک ویدر اسٹیشن اولڈ ایئرپورٹ، پہلوان گوٹھ کی سابقہ رین آبرزویٹری پر نصب کیا گیا ہے، شہر میں تیز ترین اے ڈبلیو ایس کو جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے

اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاپان کے تعاون سے 45 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیے جائیں گے، صوبائی دارالحکومت کراچی کے بعد 17 اے ڈبلیو ایس دیہی سندھ کے دیگر اضلاع جبکہ 27 پنجاب کے مختلف شہروں میں نصب ہوں گے

کراچی کے بعد اگلا اے ڈبلیو ایس لاہور جبکہ تیسرا اسلام آباد میں نصب کیا جائے گا

ان کا کہنا ہے کہ 45 اے ڈبلیو ایس پر 560 ملین  (56 کروڑ) روپے کی لاگت آئی ہے، خطیر رقم جاپان نے فراہم کی ہے

آٹومیٹک ویدر اسٹیشن ماضی میں نصب کیے جانے والی اینالاگ آبزرویٹری کے ساتھ مل کر کام کرے گا

سردار سرفراز کے مطابق سابقہ آبزرویٹریز کے ذریعے ایک گھنٹے اور تین گھنٹے پر مشتمل بارشوں کے ڈیٹا کا حصول ممکن تھا، تاہم آٹومیٹک ویدر اسٹیشن کے ذریعے دس منٹ کی فریکوینسی کا ڈیٹا ریکارڈ ہوسکے گا، جو بعدازاں سرور پر منتقل ہوجائے گا

انہوں نے کہا کہ شہر میں نصب ہونے والے آٹومیٹک ویدر اسٹیشن کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ یہ مون سون سے قبل فعال ہوگا یا رواں سال مون سون کی بارشوں کے بعد کام شروع کردے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چین کے ’’مصنوعی زمینی سورج‘‘ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Next

بیلجیئم کے آدھے سے زائد فٹبالرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme