برسلز : بیلجیئم کے آدھے سے زائد فٹبالرز نے سائیڈ ایفیکٹس کے خدشے کے پیش نظر کورونا وائرس ویکسین لگوانے سے صاف انکار کر دیا ہے
گزشتہ روز نیشنل اسکواڈ کو ویکسین دینے کا عمل شروع ہوا
ویکسین کے عمل کے دوران کچھ کھلاڑیوں نے ویکسین لگوائی تاہم بہت سے کھلاڑیوں نے سائیڈ ایفیکٹس کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا
واضح رہے کہ ملکی فٹبال باڈی نے یورو 2020 سے قبل تمام پلیئرز کے لیے ویکسین کو اہم قرار دیا ہے.