Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ونڈوز 11 کی منہ دکھائی میں پہلی جھلک

By Akhtar Rasool
جون 12, 2021 3 Min Read
0

سلیکان ویلی : مائیکروسافٹ کارپوریشن پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کے اگلے اور جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز 11‘‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جسے ایک وڈیو میں چھپایا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق 10 جون 2021ع کو یوٹیوب پر مائیکروسافٹ کی جانب سے شائع ہونے والی ٹھیک گیارہ منٹ کی اس منٹ کی وڈیو میں مختلف ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز شروع ہونے کی موسیقی انتہائی ’’سلو موشن‘‘ میں سنی جاسکتی ہے

اس وڈیو میں 10:33 (دسویں منٹ کے 33 ویں سیکنڈ) پر ونڈوز 10 کا لوگو نمودار ہوتا ہے جس کا سایہ فرش پر پڑ رہا ہے

فی الحال یہ واضح نہیں کہ اگلے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا نام کیا ہوگا لیکن مائیکروسافٹ کی جانب سے ’’11‘‘ کی تکرار دیکھ کر یہی کہا جارہا ہے کہ شاید اس آپریٹنگ سسٹم کا نام ’’ونڈوز 11‘‘ ہوگا

یہ بات اس لیے بھی کہی جارہی ہے کیونکہ ونڈوز کے حوالے سے مائیکروسافٹ نے اپنی تقریب 24 جون کو، امریکی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس وڈیو میں کھڑکی (ونڈوز 10 لوگو) سے فرش پر پڑنے والا عکس ’’11‘‘ کی طرح دکھائی دے رہا ہے جو ممکنہ طور پر ونڈوز 11 کی طرف  اشارہ کر رہا ہے

نام سے قطع نظر، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ میں آپریٹنگ سسٹم کے منصوبے ’’سن ویلی‘‘ کی کچھ نہ کچھ خصوصیات اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بھی بنائی جائیں گی

دوسری جانب ایسی افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ یوزر انٹرفیس اور سسٹم فونٹ کے علاوہ بھی اگلے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ظاہری اور اندرونی طور پر کئی تبدیلیاں کی جائیں گی

ممکنہ طور پر اس میں بیٹری کے استعمال سے متعلق بھی ایک فیچر ہوگا جو یہ بتائے گا کہ کون کونسی ایپلی کیشن کتنی بیٹری استعمال کررہی ہے۔ یہ فیچر اسمارٹ فونز میں برسوں سے موجود ہے لیکن اب تک یہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز میں شامل نہیں رہا ہے

متوقع طور پر نئے آپریٹنگ سسٹم کو اس قابل بنایا جاسکے گا کہ یہ ڈیسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ کے علاوہ ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر بھی یکساں سہولت سے استعمال کیا جا سکے

ڈیجیٹل ٹرینڈز نامی ویب سائٹ میں یہاں تک قیاس آرائی کی گئی ہے کہ نئی ونڈوز میں اینڈروئڈ ایپس بھی دستیاب ہوں گی، جنہیں مائیکروسافٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ صارفین جن کے کمپیوٹروں پر ونڈوز 10 انسٹالڈ ہے، انہیں اپنا سسٹم اپ گریڈ کرکے ونڈوز 11 انسٹال کرنے کےلیے کچھ اضافی قیمت بھی ادا کرنا ہوگی

فی الحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ونڈوز 11 کی دستیابی کب تک ممکن ہو سکے گی، لیکن اندازہ ہے کہ شاید یہ اس سال کی آخری سہ ماہی میں عوام کےلیے دستیاب کردی جائے گی

واضح رہے کہ یہ تمام باتیں اب تک صرف قیاس آرائیوں اور اندازوں کی شکل میں ہیں جو اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والے افراد نے لگائے ہیں، صحیح صورتِ حال 24 جون کو ونڈوز کے بارے میں مائیکروسافٹ کی خصوصی تقریب منعقد ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی.

Tags:

MicrosoftMicrosoft EventWindows11
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انٹر بورڈ کا کالجوں اور ہایئر سیکنڈری اسکولوں کے نئے الحاق کےلئے تاریخوں کا اعلان 

Next

فیس بک میسنجر میں رقوم بھیجنا اب زیادہ آسان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme