Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

لاڑکانہ ایکسپریس شاہنواز ڈاھانی کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہیں

By Akhtar Rasool
جون 24, 2021 2 Min Read
0

ابوظہبی :  ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر لاڑکانہ ایکسپریس بائولر شاہ نواز ڈاھانی کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کرکٹ کے ہر لمحے کا بھرپور مزہ لوں، پھر چاہے وکٹ ملے یا چھکا ملے، مسکراتے رہنے کی وجہ سے ہی مجھے کافی اعتماد ملتا ہے

ایک انٹرویو میں شاہنواز ڈاھانی نے کہا کہ فون کرنے والی سیلیبریشن کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ میں ٹاپ کرکٹ کے لئے تیار ہوں

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر مجھ میں کافی تبدیلی آئی اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، میں بطور ایمرجنگ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں آیا لیکن کھیلنے کے بعد میرے اندر کا ڈر نکل گیا ، میں نے پی ایس ایل میں سیکھا ہے کہ خود پر کیسے کنٹرول کرنا ہے، میری کرکٹ میں فرق ضرور آیا ہے لیکن میری شخصیت آج بھی ویسی ہی ہے جیسی پہلے تھی ، میری آج بھی کوشش ہوگی کہ اپنے گائوں والوں اور دوستوں کیلئے ہمیشہ ایسا ہی ڈاھانی رہوں

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کیمپ میں وقار یونس سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میں ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں

شاہنواز ڈاھانی نے کہا کہ کسی بھی سپورٹس مین کے لئے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے بڑی کوئی چیز نہیں ہوسکتی ہے۔ پاکستان کے لئے ورلڈ کپ میں کھیلنا میرا خواب ہے۔ اگر مجھے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی صلاحیت کو ثابت کرنے اور دنیا کو یہ بتانے کے لئے پوری کوشش کروں گا کہ میں بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوں

شاہنواز ڈاھانی نے اب تک پی ایس ایل کے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں ، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض 18 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں اب پی ایس ایل کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے.

Tags:

CricketInternationalPCBShah Nawaz
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یورو کپ، گروپ اسٹیج مکمل، ناک آؤٹ راؤنڈ کا شیڈول جاری

Next

پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھلنے کے بعد کون کون واپس آ رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme