بھارت میں سیلفی لینے کے دوران بجلی گرنے سے گیارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

نیوز ڈیسک

جے پور : ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں سیلفی لینے کے دوران بجلی گرنے سے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ستائیس کے قریب افراد جے پور کے امر قلعہ کی سیر کے دوران مینار اور دیوار پر کھڑے ہوکر سلفیاں بنارہے تھے، اسی دوران ان پر بجلی گری اور متعدد افراد نے نیچے چھلانگ لگای دی

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے

دوسری جانب وزیر اعلیٰ راجھستان اشوک گھیلوت نے ہلاک افراد کے اہل خانہ کے لیے پانچ لاکھ روپے فی کَس امداد کا اعلان کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close