Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

واٹس ایپ نے انتیس لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

By Akhtar Rasool
جولائی 17, 2021 2 Min Read
0

کیلی فورنیا : مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں نافذ ہونے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت جاری کردہ پہلی ماہانہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ کے دوران انتیس لاکھ صارفین کے اکاؤنٹ بند کیے ہیں

دی ہندو اخبار کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے مطابق ان اکاؤنٹس کو 15 مئی سے 15 جون کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں بند کیا گیا

واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا کہ ہماری اولین توجہ اکاؤنٹس کو نقصان دہ یا ان چاہے پیغامات کو بڑے پیمانے پر بھیجنے سے روکنے پر مرکوز ہے

میسجنگ ایپلی کیشن نے کہا کہ ہم نے اعلی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کی کہ جو اکاؤنٹس زیاہ یا پیغامات کی اعلی یا غیر معمولی شرح ارسال کررہے تھے ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے 15 مئی سے 15 جون کے درمیان صرف بھارت میں ایسے 20 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

واٹس ایپ نے کہا کہ ان میں سے 95 فیصد پابندیاں بغیر اجازت یا بہت زیادہ میسیجز کرنے کی وجہ سے لگائی جاتی ہیں جسے اسپیم کہا جاتا ہے

ایپلی کیشن کے مطابق ان میں سے اکثر اکاؤنٹس پر کسی صارفین کی رپورٹس پر انحصار کیے بغیر پابندی لگائی گئی. جبکہ اس عرصے کے دوران متعدد پارٹیوں کی جانب سے شکایات یا مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کمپنی کو اکاؤنٹس بند کرنے، پروڈکٹ سپورٹ، اکاؤنٹ سپورٹ، سیفٹی سپورٹ سے متعلق تین سو پینتالیس درخواستیں بھی موصول ہوئیں. واٹس ایپ انتظامیہ کو ستر اکاؤنٹس نے معاونت کے لیے کہا جبکہ دو سو چار پر پابندی کی اپیل کی گئی، کمپنی نے ان میں سے تریسٹھ اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے

واٹس ایپ کے مطابق عالمی سطح پر ایک مہینے میں اوسط اسی لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی جاتی ہے یا انہیں ڈِس ایبل کیا جاتا ہے.

Tags:

blockedIndiaWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دریائے سندھ کا نام کیسے پڑا؟

Next

سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme