Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کھلونے جیسی اصل پستول بنانے والی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا

By Akhtar Rasool
جولائی 17, 2021 2 Min Read
0

سالٹ لیک سٹی : امریکی ریاسٹ یوٹاہ کی ایک کمپنی نے اصلی پستول تیار کی ہے جو دیکھنے پر لَیگو پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنی کھلونا بندوق معلوم ہوتی ہے۔ اب دنیا بھر میں اس آتشیں ہتھیار بنانے پر کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق یہ متنازعہ گن یوٹاہ کی ایک کمپنی ’کلپرپریسیشن‘ نے تیار کی ہے جسے بلاک 19 کا نام دیا گیا ہے۔ دیکھنے پر لگتا ہے کہ شاید یہ رنگ برنگی لیگو ٹکڑوں پرمشتمل کوئی کھلونا ہے لیکن اسے اٹھانے پر انکشاف ہوتا ہے کہ یہ اصلی پستول ہے

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک قابلِ قدر شے ہے جسے مناسب قیمت پر خریدا جاسکتا ہے۔ اسے بلاک 19 کا نام دیا گیا ہے جو عین جی لاک طرز کی پستول ہے اور دیکھنے پر بچوں کا کھلونا لگتی ہے

اس کے رنگ شوخ ہیں اور ہر کوئی اس کی جانب دلچسپی محسوس کرتا ہے، جن میں آتشیں ہتھیاروں پر پابندی کے رضاکار اور غیرسرکاری غیرمنعفت بخش ادارے بھی شامل ہیں۔ تاہم مؤخرالزکرافراد نے اس عمل کو غیرذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے لیگو کمپنی سے مداخلت کی اپیل کی ہے

اس کے بعد لَیگو نے باضابطہ طور پر کلپر کمپنی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ لیگو کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پستول کی تیاری میں لیگو ٹکڑے استعمال کئے گئے ہیں جس کے حقوق ان کی کمپنی کے پاس ہیں۔ لیگو نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کمپنی سے کھلونا نما اصل گن ضبط کروائیں

اس کے بعد کمپنی نے اس طرح کی پستول کی پیداوار روک دی ہے۔ یہ جی لاک طرز کی گن 549 سے 765 ڈالر میں فروخت کی جارہی تھی۔ تاہم کلپرپریسیشن نے اپنے اس عمل پر معذرت کی بجائے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جیسے چاہیں جس ڈیزائن کی پستول خرید سکیں.

Tags:

Block19 GunGunPistol
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

داسو بس دھماکہ، چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا، تمام پاکستانی ملازم فارغ

Next

سام سنگ کمپنی نے اپنے موبائل پاکستان میں تیار کرنے کے لئے لکی گروپ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme