Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سام سنگ کمپنی نے اپنے موبائل پاکستان میں تیار کرنے کے لئے لکی گروپ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

By Akhtar Rasool
جولائی 17, 2021 3 Min Read
0

کراچی : لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز تیار کرنے کے لیے سام سنگ گلف الیکٹرانکس کمپنی، ایف زیڈ ای کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسٹاک فائلنگ میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ (ایل سی ایل) نے کہا کہ اس کی ذیلی کمپنی ‘ایل ایم سی’، جو فی الحال کیا اور پیوگیوٹ گاڑیوں کی پیداوار، اسمبلی، مارکیٹنگ، ڈسٹربیوشن اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے، نے ضروری ریگولیٹری منظوریاں طلب کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے لائسنس کے حصول کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے پاس درخواست دائر کردی ہے

سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کے لیے پیداواری سہولت ایل ایم سی کے موجودہ پلانٹ میں واقع ہوگی جہاں خصوصی اقتصادی زون بن قاسم انڈسٹریل پارک میں گاڑیوں کی پیداوار کی جاری ہیں، یہ پیداواری سہولت رواں سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے

لکی سیمنٹ نے کہا کہ پیداواری سہولت میں سرمایہ کاری کی جانے والی رقم کے بارے میں مزید تفصیلات اور وقت کے ساتھ سام سنگ اور ایل ایم سی کے درمیان صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے 2020ع میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی (ایم ڈی ایم پی) کی منظوری دی تھی اور اب تک اکیس کمپنیوں کو مارچ سے جون 2021ع تک موبائل فون اسمبلنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا ہے

دسمبر 2021ع تک پروڈکشن کی سہولت کی تکمیل کے بعد سام سنگ موبائل فونز کی تیاری کے بارے میں سوال پر لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ جیسے ہی پروڈکشن کی سہولت تیار ہوگی کمپنی موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کردے گی. مخصوص ماڈل کی تیاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماڈلز کی ایک وسیع رینج یہاں تیار ہوگی

جبکہ موبائل فون منصوبے میں مجموعی سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر ابھی کام کیا جارہا ہے

اس حوالے سے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ایف اے سید عاطف ظفر نے کہا کہ سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑ ڈالر (16 ارب 50 کروڑ روپے) بتایا جارہا ہے، جہاں سرمایہ کاری میں نقد رقم کی ضرورت کوئی اہم تشویش نہیں ہے

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے سے تقریباً 30 سے 60 کروڑ ڈالر کی سالانہ آمدنی ہوسکتی ہے اور اس منصوبے کے ابتدائی برسوں میں ایک سے 1.5 ارب ڈالر کا خالص منافع ہوسکتا ہے

حکومت اپنی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے ذریعے صنعت کو ڈیوٹی پروٹیکشن بھی فراہم کر رہی ہے جو ممکنہ طور پر مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی لاسکتی ہے

انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ ایک خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیا جائے گا جو منصوبے کو ٹیکس میں چھوٹ فراہم کرے گا

لکی گروپ، ایل ایم سی کے 71.55 فیصد کا مالک ہے اور اس نئے منصوبے سے توقعات زیادہ ہیں کیونکہ لکی سیمنٹ اپنے حالیہ اقدامات سے بہت کامیاب رہی ہے

انہوں نے بتایا کہ سام سنگ نے بنگلہ دیش میں 2018ع میں ایک اسمبلی پلانٹ لگایا تھا جسے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے

اس وقت سام سنگ، بنگلہ دیش میں فروخت ہونے والے سام سنگ موبائل فونز کا 95 فیصد تیار کر رہا ہے جس کی سالانہ پیداوار تقریبا ڈھائی لاکھ یونٹ ہے

عاطف ظفر نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ موبائل فون مارکیٹ کا حجم 4 کروڑ 50 لاکھ یونٹ لگایا جاتا ہے جس کے ساتھ ملک میں 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹ درآمد اور ایک کروڑ 30 لاکھ یونٹ مقامی سطح پر تیار ہوتے ہیں.

Tags:

Lucky CompanyMobilePakistanSamsung
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کھلونے جیسی اصل پستول بنانے والی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا

Next

غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے والوں کا سفرنامہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme